لاہور میں 20 کلو سونے کے فراڈ کا مرکزی ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
لاہور کے علاقے اچھرہ کی سنار مارکیٹ میں تاجروں سے بڑے پیمانے پر سونے کا فراڈ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت وسیم اختر کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے 2 کلو سونا، 3 کروڑ روپے نقد رقم اور ایک قیمتی گاڑی برآمد کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پر مجموعی طور پر 20 کلو سونا فراڈ کے ذریعے ہتھیانے کا الزام ہے، جس سے سنار مارکیٹ کے تاجروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کیس میں مزید انکشافات اور ممکنہ سہولت کاروں کا بھی سراغ لگایا جا سکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔