نشے کا عذر پیش کر کے چور نے اسٹور سے چرایا گیا سامان خود واپس کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا کی ریاست نیو جرسی میں پیش آنے والے ایک غیر معمولی واقعے نے نہ صرف مقامی پولیس بلکہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر دیا، جہاں ایک گٹار اسٹور میں چوری کرنے والا شخص کچھ ہی وقت بعد خود ہی واپس لوٹ آیا، تمام چوری شدہ سامان رکھ گیا اور جاتے جاتے ایک معذرت خواہانہ پیغام بھی چھوڑ گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لارک اسٹریٹ میوزک کے مالک بزی لیوائن اپنے اسٹور سے قیمتی سازوں کی گمشدگی کے بعد صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے کہ اسی دوران ایک نامعلوم شخص خاموشی سے دکان میں داخل ہوا، چوری شدہ تمام اشیا واپس رکھیں اور کسی گفتگو کے بغیر باہر کی جانب روانہ ہو گیا۔
لارک اسٹریٹ میوزک کے مالک بزی لیوائن نے بتایا کہ جب وہ دروازے کی طرف لپکے تو چور سڑک پر دوڑتا ہوا نظر آیا، جس کے بعد واقعے سے متعلق پولیس کو آگاہ کر دیا گیا تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسٹور میں واپس رکھی جانے والی اشیا میں دو مہنگے مینڈولینز بھی شامل تھے، جو اس سے قبل چوری کیے گئے تھے۔
اسٹور مالک کا کہنا ہے کہ قیمتی آلات کی یوں اچانک واپسی کا منظر کسی فلمی سین سے کم نہیں تھا، جبکہ چوری کیے گئے سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 22 لاکھ پاکستانی روپے یا 7 ہزار 750 امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔
دلچسپ پہلو یہ تھا کہ سامان کے ساتھ ایک ہاتھ سے لکھا ہوا نوٹ بھی چھوڑا گیا، جس میں چور نے اعتراف کیا کہ وہ نشے کی حالت میں یہ قدم اٹھا بیٹھا تھا اور ساتھ ہی اسٹور مالک کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا تھا۔ نوٹ میں درج الفاظ نے واقعے کو مزید حیران کن بنا دیا۔
بزی لیوائن نے بعد ازاں اسٹور کے فیس بک پیج پر چوری شدہ سازوں کی واپسی اور معافی نامے کی تصاویر شیئر کیں، جس کے بعد یہ واقعہ تیزی سے سوشل میڈیا پر پھیل گیا۔
واقعے کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا، جہاں بیشتر افراد نے چور کی اس غیر معمولی واپسی پر حیرت کا اظہار کیا اور اسے ایک نادر اور عجیب واقعہ قرار دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔