محرابپور،ڈکیتی اور چوری کی واردات،2 شہری موٹرسائیکل، بھینس اور کباڑی کباڑ سے محروم کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)ڈکیتی اور چوری واردات میں دو شہری موٹر سائیکل، ایک شہری بھینس اور کباڑی کباڑ سے محروم، اکری پولسی تھانہ کی حدود میں شیشہ موڑ کے پاس رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر کوٹ لالو کے رہائشی انٹرں علی سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا، بھریا روڈ پولیس تھانہ کی حدود میں لاکھا روڈ رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر پولٹری فارم کے پاس رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر استاد فرید سولنگی سے موٹر سائیکل، 37 ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا، خان واہن پولیس تھانہ کی حدود گاؤں حمزو خان ڈھر میں مشتاق ڈھر کے گھر میں کھڑی ہوئی بھینس چور چرا کر لے گئے محبت ڈیرو کنڈیارو رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر کباڑی محب علی اجن کے کباڑ خانے پر چوروں نے چوکیدار کو یرغمال بنا کر ایک موٹر سائیکل، لاکھوں مالیت کا کاپر، سلور اور کباڑکا سامان مال بردار( گڈز) رکشہ میں بھر کر لے گئے پولیس کے مطابق وہ ڈکیتی اور چوری واردات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔