2025-07-10@16:47:28 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا»:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سات سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آنے پر اسے ملک سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے لیے ایک اور بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ انسداد پولیو کی متعدد حفاظتی مہمات چلائی جانے کے باجود یہ رواں سال جنوری سے اب تک رجسٹرڈ کیا جانے والا 11واں پولیو کیس ہے۔ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے مطابق متاثرہ بچہ ضلع دیامر کا رہائشی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان اور افغانستان دنیا کے وہ واحد دو ممالک ہیں، جہاں اب تک پولیو وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔ پاکستان...
سوموار کے روز پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام تحت ملک میں سال 2025 کی تیسری قومی انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔وزیرِاعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور وٹامن اے کی اضافی خوراک دے کر مہم کا افتتاح کیا۔26 مئی سے شروع ہونے والی ہفتہ وار قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی جائے گی۔رواں سال پاکستان سے پولیو کے 10 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ،...
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سال 2025 کی تیسری قومی انسدادِ پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے اور وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی۔ وزیر صحت نے پولیو مہم میں خدمات انجام دینے والے فرنٹ لائن ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں قومی ہیرو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ مہم کے دوران ملک بھر میں 5 سال...
رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا افتتاح، ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پولیو پروگرام نے اتوار کو اسلام آباد میں نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔ پاکستان دنیا کے ان دو آخری ممالک میں شامل ہے جہاں اب بھی پولیو وائرس مقامی سطح پر موجود ہے، واضح رہے کہ پولیو سے متاثرہ دوسرا ملک افغانستان ہے، اس مرض کے خاتمے کی عالمی کوششوں کے باوجود سیکیورٹی مسائل، ویکسین سے متعلق ہچکچاہٹ اور غلط معلومات جیسے مسائل پیش رفت میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔اسی ہفتے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت اور...
پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام نے آج سال 2025 کی تیسری قومی انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اس موقع پر وزیرِاعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو، عائشہ رضا فاروق نے پولیو پروگرام کے کور گروپ کے ارکان اور بین الاقوامی شراکت داروں کے نمائندگان کے ہمراہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC)، اسلام آباد میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے اور وٹامن اے کی اضافی خوراک دے کر مہم کا افتتاح کیا۔ یہ مہم ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے حکومتِ پاکستان کے پختہ عزم اور تسلسل سے جاری کوششوں کا عملی اظہار ہے۔ ہفتہ وار قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز...
---فائل فوٹو رواں سال کی تیسری قومی پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کردیا گیا۔وزیرِاعظم کی ترجمان برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا نے بچوں کو پولیو ویکسین پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ کراچی: پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کی تعداد میں کمیکراچی میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے سے انکار کرنے والوں کی تعداد میں کمی آ گئی۔ ترجمان نیشنل ای او سی کے مطابق قومی پولیو مہم 26 مئی سے یکم جون تک جاری رہے گی، مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے کا ہدف ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے، سرحدی علاقوں اور...
پشاور: خیبرپختونخوا میں رواں سال کے دوران اب تک پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہوا اور ضلع بنوں کے حکام نے تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں رواں برس رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ ضلع بنوں کی یونین کونسل سین تانگہ میں 15 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور مذکورہ بچے کے ماحولیاتی نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد بھیج دیے گئے ہیں۔ اس طرح اس سال خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 3 ہو گئی ہے، صوبے میں اس سال کا پہلا پولیو کیس ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، دوسرا کیس تور غر سے رپورٹ ہوا تھا۔ پاکستان بھر میں رواں برس رپورٹ ہونے والے...
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عالمی ہفتہ برائے ٹیکہ جات صحت مند پاکستان کی بنیاد پیدا کرتا ہے جس کا مقصد بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہم حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج بڑھانے کے لیے ہر بچے تک زندگی بچانے والی ویکسین کی بروقت فراہمی کیلیے ہر ممکن اقدامات کر رھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 70 لاکھ بچوں کو معمول کے حفاظتی ٹیکوں کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ پولیو مہمات کے ذریعے ہم 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں تک رسائی حاصل کرتے ہیں اور پاکستان اب بھی ان چند ممالک میں شامل...

بچوں کے روشن مستقبل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا : پولیو کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے : وزیراعظم : لاہور سے باکو پیآئی اے کی براہ ست پر وازوں کا آگاز سفارتی فتح قرار
اسلام آباد+ لاہور+ راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے +خبر نگار خصوصی + سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔ حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں انسداد پولیو کی 7 روزہ قومی مہم کے آغاز کے موقع پر کیا۔ وزیراعظم نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔ 21 تا 27 اپریل جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے...
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان میں رواں سال کا پولیو کا تیسرا کیس لاڑکانہ سے رپورٹ ہوا ہے۔ ترجمان نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں سال کا سندھ سے یہ دوسرا پولیو کیس سامنے آیا ہے جس میں لاڑکانہ کی ساڑھے 4 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔گزشتہ سال ملک میں پولیو کے 74 کیسز سامنے آئے تھے۔ان کیسز میں بلوچستان سے 27، خیبرپختون خوا سے 22 اور سندھ سے 23 پولیوکیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ان کے علاوہ پنجاب اور اسلام آباد سے گزشتہ سال پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔ قومی ادارہ صحت کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نےملک بھر...
ملک میں 2025 کے تیسرے وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کیس کی تصدیق ہوگئی۔ انسداد پولیو پروگرام کے مطابق ضلع لاڑکانہ، سندھ سے ایک اور پولیو کیس سامنے آیا ہے، جو رواں سال صوبے میں رپورٹ ہونے والا دوسرا کیس ہے۔ اس کے ساتھ ہی سندھ میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد دو اور خیبر پختونخوا میں ایک ہوگئی ہے۔ گزشتہ سال 2024 میں ملک بھر میں 74 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جن میں سے 27 بلوچستان، 22 خیبرپختونخوا، 23 سندھ، جبکہ ایک، ایک پنجاب اور اسلام آباد سے تھا۔ انسداد پولیو پروگرام کے مطابق 2025 کی پہلی ملک گیر پولیو مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوچکی ہے، جس میں 99 فیصد اہداف حاصل کیے گئے۔ یہ مہم...