اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سات سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آنے پر اسے ملک سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے لیے ایک اور بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ انسداد پولیو کی متعدد حفاظتی مہمات چلائی جانے کے باجود یہ رواں سال جنوری سے اب تک رجسٹرڈ کیا جانے والا 11واں پولیو کیس ہے۔

پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے مطابق متاثرہ بچہ ضلع دیامر کا رہائشی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان اور افغانستان دنیا کے وہ واحد دو ممالک ہیں، جہاں اب تک پولیو وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔

پاکستان نے اتوار کو اس سال کی تیسری قومی سطح کی پولیو ویکسین مہم مکمل کی تھی، جس کا ہدف 45 ملین بچوں کو ویکسین دینا تھا۔

(جاری ہے)

شمال مغربی علاقے میں پولیو پروگرام کے ڈائریکٹر محمد اقبال نے بتایا کہ مقامی صحت حکام ابھی بھی یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جنوبی بندرگاہی شہر کراچی میں پایا جانے والا پولیو وائرس کیسے ضلع دیامر کے بچے کو متاثر کر سکا۔

گرمیوں کے موسم میں کراچی اور دیگر شہروں سے ہزاروں سیاح گلگت بلتستان کے سیاحتی علاقوں کا رخ کرتے ہیں، جس کی وجہ سے وائرس کے پھیلاؤ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے کئی سالوں سے مہمات جاری ہیں، تاہم حفاظتی عملے اور ویکسینیشن ٹیموں کو عسکریت پسندوں کی طرف سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، جو ان مہمات کو مغربی سازش قرار دیتے ہیں۔ 1990 کی دہائی سے اب تک پولیو ویکسینیشن ٹیموں پر حملوں میں 200 سے زائد انسداد پولیو مہم کے عملے کے ارکان اور ان کی حفاظت پر معمور سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

پولیو ایک انتہائی متعدی وبائی مرض ہے جو خاص طور پر بچوں کو متاثر کرتا ہے اور ان کے اعصابی نظام کو نقصان پہنچا کر دائمی معذوری یا موت کا باعث بن سکتا ہے۔ عالمی سطح پر پولیو کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور تقریباً تمام ممالک نے اس بیماری کو ختم کرنے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

تاہم، پاکستان میں سیاسی، سماجی اور سیکورٹی مسائل کی وجہ سے پولیو کے مکمل خاتمے میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں۔

خاص طور پر شمالی علاقہ جات اور قبائلی علاقوں میں حفاظتی عملے کو نشانہ بنانے کی وجہ سے ویکسینیشن مہمات متاثر ہو رہی ہیں۔

پاکستان کی حکومت عالمی ادارے صحت (WHO) اور یونیسف کے تعاون سے ملک بھر میں پولیو ویکسین کی مہمات چلا رہی ہے تاکہ ہر بچے کو حفاظتی ٹیکے دیے جا سکیں۔ اس کے باوجود، پولیو وائرس کا پھیلاؤ روکنا ایک بڑا چیلنج ہے کیونکہ کچھ علاقوں میں ویکسین کے حوالے سے غلط فہمیاں اور مخالفت پائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے بہت سے بچے حفاظتی ٹیکے سے محروم رہ جاتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق پولیو وائرس کی مسلسل مانیٹرنگ اور عوامی آگاہی مہمات کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔

شکور رحیم، اے پی کے ساتھ

ادارت: رابعہ بگٹی

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انسداد پولیو پولیو وائرس کی وجہ سے پولیو کے

پڑھیں:

کوئٹہ میں دوہرے قتل کا معاملہ: نامزد سردار شیر باز ساتکزئی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کے ہائی پروفائل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دوہرے قتل میں نامزد مرکزی ملزم سردار شیر باز ساتکزئی کو انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کوئٹہ میں پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل، کہانی کا نیا موڑ، مقتولہ بانو کی مبینہ والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا

کیس کی سماعت اے ٹی سی کورٹ ون کے جج محمد مبین نے کی۔ عدالت نے ملزم کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایس سی آئی ڈبلیو کے حوالے کر دیا۔

تفتیشی ادارے کی جانب سے عدالت سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈیگاری سردار شیر باز ساتکزئی کوئٹہ واقعہ

متعلقہ مضامین

  • خاتون، مرد قتل کیس: سردار شیر باز ساتکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • ڈبلیو ایچ او نے حفاظتی ٹیکوں سے متعلق پاکستان کے توسیعی پروگرام کے تحت800 میں سے 748 موٹر سائیکل تقسیم کر دیں
  • کوئٹہ میں دوہرے قتل کا معاملہ: نامزد سردار شیر باز ساتکزئی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش
  • پاکستان اور بنگلا دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ
  • عالمی ادارہ صحت نے چکن گونیا وائرس کی عالمی وبا کا خدشہ ظاہر کر دیا
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا اور بحرالکاہل خطے کی معاشی ترقی کی شرح بارے پیش گوئی میں کمی کردی ،رپورٹ
  • پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک  
  • ملک احمد بھچر کا انسداد دہشت گردی عدالت کی سزا کو چیلنج کرنے کا اعلان
  • انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو بڑا دھچکا
  • 9 مئی کیس،عدالتی فیصلے سے آئین اور قانون کا بول بالا ہوا، عقیل ملک