صدر ،وزیراعظم ملاقات، سیز فائر کے بعد کی صورتحال پرغور
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
وزیراعظم نے صدر مملکت کو غیرملکی دوروں پر اعتماد میں بھی لیا،سیاسی، معاشی وخارجہ امور پر تبادلہ خیال
پاکستانی جنگی مہارت کی دنیا معترف ہوگئی(وزیراعظم)پاکستان کی کامیابیاں دنیا تسلیم کررہی ہے( صدر)
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی جس میں سیاسی، معاشی اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے صدر مملکت کو غیرملکی دوروں پر اعتماد میں بھی لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر ہائوس لاہور میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ، اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے ۔وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات میں بھارت سے سیز فائر کے بعد کی صورتحال اور بھارت کی طرف سے مسلسل جارحیت کی دھمکیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس کے ساتھ ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے صدر کو اپنے غیر ملکی دوروں پر اعتماد میں لیا۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ، پاکستان کی کامیابیوں کو آج دنیا تسلیم کررہی ہے ، کسی کو پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے ۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دوست ممالک کے دورے بہت کامیاب رہے ، پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے ، پاک افواج کی بہادری سے اب کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔دنیا پاکستان کی جنگی مہارت کی معترف ہوگئی، عالمی سطح پرپاکستان کے موقف کی حمایت ہی اصل میں ہماری جیت ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان چین، ترکیہ، آذربائجان دوستی ایک نئے باب کا آغاز ہے ، سفارتی وفد بھارت کے جھوٹ کے جواب میں دنیا کے سامنے اپنا موقف رکھے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف پر تبادلہ خیال پاکستان کی صدر مملکت
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے استقبال کیا
ارومچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے شہر ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا جہاں ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے ان کا استقبال کیا۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت اور ان کے وفد کو بتایا گیا کہ سینٹر 30 سے زائد محکموں کو ڈیجیٹلی ملا کر شہریوں کو 200 سے زیادہ خدمات فراہم کرتا ہے۔(جاری ہے)
مرکز عوامی خدمات کے لیے ون ونڈو ہب کے طور پر کام کرتا ہے، اس کے علاوہ سینٹر عوامی صحت، تعلیم، روڈ سیفٹی، یوٹیلٹیز اور ایمرجنسی رسپانس میں ہم آہنگی فراہم کرتا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور منصوبہ سازوں کے وژن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے انتظام کے حوالے سے اس طرح کا نقطہ نظر پاکستان کے لیے قابل قدر سبق فراہم کرتا ہے، صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کے شہری منصوبہ ساز اس تجربے سے سیکھیں گے اور مقامی ضروریات کے مطابق نظام تیار کریں گے۔ اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، چین میں پاکستان کے سفیر اور چین کے پاکستان مین سفیر بھی موجود تھے۔