2025-09-18@02:55:19 GMT
تلاش کی گنتی: 25

«قومی ٹیم میں سلیکٹ»:

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنے سے متعلق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کرکٹر کی پی سی بی کیخلاف درخواست پر درخواست گزار کے وکیل سے کرکٹر سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کی نقول طلب کرلیں۔ ہائیکورٹ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنے سے متعلق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کرکٹر تیمور علی پی سی بی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل اسد اللہ بلو ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ تیمور علی پاکستان کا بہترین فرسٹ کلاس کرکٹر ہے۔ تیمور علی کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہترین پرفارمنس رہی ہے۔ ٹی...
    کراچی: بھارتی سلیکٹرز شبمن گل کو ٹی 20 ٹیم کا بھی کپتان بنانے پر غور کرنے لگے۔ شبمن گل کو روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیسٹ میں قیادت سونپی گئی، ٹیم نے انگلینڈ میں سیریز 2-2 سے برابر کرلی۔ بھارتی بیٹر کی قائدانہ صلاحیتوں سے سلیکٹرز کافی متاثر دکھائی دے رہے ہیں، اس وجہ سے وہ انھیں ٹی 20 ٹیم میں واپس لانے کا سوچ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، شبمن گل کو آئندہ ماہ یواے ای میں شیڈول ایشیا کپ کے لیے کپتان بنانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
    تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ میں اوپنر فخر زمان کے ساتھ  فاسٹ بولر سلمان مرزا کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے، شاداب خان کے نام پر غور نہیں کیا جارہا۔ ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان  اگلے ہفتے اور کیمپ لاہورمیں لگانے کی تجویز ہے تاہم  حتمی فیصلہ ویسٹ انڈیز سے واپسی پر سلیکٹرز، ہیڈ کوچ اور کپتان سلمان آغا کی مشاورت سے ہوگا۔  ذرائع کے مطابق ہیمسٹرنگ انجری کےشکار بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان  ایک دو ون میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے جہاں پی سی بی  میڈیکل پینل ان کی انجری کا معائنہ کرے گا۔ اطلاعات کے مطابق فخر زمان کی انجری زیادہ پریشان والی بات نہیں، اوپنر پرامید ہیں کہ وہ معمول کے ری...
     پاکستان شاہینز نے دورہ انگلینڈ کے دوران پروفیشنل کاؤنٹی سلیکٹ الیون کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 سے جیت لی۔پاکستان شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کو تیسرے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان شاہینز نے 261رنز کا ہدف 44ویں اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔پاکستان شاہینز کی جانب سے اذان اویس88 اور حیدر علی 55 رنز بنا کر نمایاں رہے، پروفیشنل کاؤنٹی سلیکٹ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 260رنز بنائے۔پاکستان شاہینز کی جانب سے عبید شاہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد (اسپورٹس ڈیسک ) اسلام آباد میں انڈر 18 ہاکی کیمپ جاری‘ فیصل آباد ہاکی اکیڈمی کے زین العابدین کیمپ کیلئے سلیکٹ ہو گئے‘ اس سے پہلے میاں زین العابدین فیصل آباد ڈسٹرکٹ کی طرف سے فیصل آباد انٹرڈسٹرکٹ ہاکی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں جس نے انٹر ڈویژن ہاکی ٹورنامنٹ جیتا اورآل پنجاب انٹر ڈویژن ہاکی ٹورنا منٹ میں فیصل آباد ڈویژن ٹیم کا حصہ بنے‘ زین العابدین چیف منسٹر انٹرڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ میں سلیکٹ ہو کر ڈسٹرکٹ ٹیم کا حصہ بنے اور ڈسٹرکٹ کی ٹیم ڈویژن چمپئن بنی اور بہترین ہاکی کھیلی اورآل پاکستان انڈر 18کیمپ کے لئے سلیکٹ ہوئے۔ فیصل آباد کے شہریوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ میاں زین العابدین...
    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر، مینجر اور سلیکٹر کرنل ریٹائرڈ نوشاد کی نواسی مریم فیصل بھی آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسکاٹش پلئیر و پاکستانی نژاد مریم فیصل نے بتایا کہ اپنے نانا کی وجہ سے میں اور میرے جڑواں بھائی نے کرکٹ شروع کی، نانا کو میں پیار سے بابا کہتی تھی، انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔ 19 سال کی اسکاٹش پلئیر مریم فیصل 1 ون ڈے اور 6 ٹی20 میچز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ مزید پڑھیں: 90 کی دہائی کے کرکٹرز سے متعلق بیان؛ شعیب اختر بھی حفیظ پر برہم انہوں نے بتایا کہ بابا دبئی میں...
    بھارت کے ویٹرن بلے باز چتیشور پجارا نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بھارتی سلیکٹرز کو دو ٹوک پیغام بھیج دیا۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بطور کرکٹر آپ ہمیشہ بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنا چاہتے ہیں۔ اگر ٹیم کو ان کی ضرورت ہے تو وہ بالکل تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ وہ گزشتہ دو برس سے کاؤنٹی کھیل رہے ہیں۔ ڈومیسٹک سرکٹ میں وہ خوب رن اسکور کر رہے ہیں۔ لہٰذا اگر موقع ملا تو وہ دونوں ہاتھوں سے اس کو تھامیں گے۔ چتیشور پجارا نے آخری بار 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا تھا۔ ان کو 2024 میں بارڈر-گواسکر...
    چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف شکست کے بعد پاکستان ٹیم کا سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم ہو گیا جس کے بعد شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے ذرائع کے مطابق حالیہ پی سی بی اجلاس میں ایک سلیکٹر نے انکشاف کیا کہ بھارت کے خلاف میچ کے بعد ٹیم ہڈل کے دوران کپتان محمد رضوان نے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ مایوس نہ ہوں کھلاڑیوں کو کچھ نہیں ہوتا کوچز اور سلیکٹرز ہی فارغ ہوں گے یہ بیان حکام کو پسند نہیں آیا اور حیران کن طور پر ٹیم ہڈل میں ہونے والی یہ گفتگو ایک کھلاڑی نے ہی سلیکٹرز کو بتا دی جس پر اجلاس میں تفصیلی بحث کی گئی تاہم چیئرمین...
    کراچی: ’’کھلاڑیوں کو کچھ نہیں ہوتا سلیکٹرز اور کوچز ہی فارغ ہوں گے‘‘ ٹیم ہڈل میں محمد رضوان کی ساتھیوں سے گفتگوحکام کو بْری لگ گئی، مخبری بھی ایک کرکٹر نے ہی سلیکٹرز سے کی،جائزہ اجلاس میں اس پر بات کی گئی، شاہین آفریدی پر میچ میں ہدایات پر عمل نہ کرنے کا الزام دھرا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کیخلاف شکستوں کی وجہ سے پاکستان ٹیم کا سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم ہو گیا، بنگلہ دیش سے مقابلہ بارش کی نذر ہو گیا تھا، اس کے بعد سے تنقید کا طوفان جاری ہے.  ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں پی سی بی کی میٹنگ میں ایک سلیکٹر نے شرکا کو...
     قومی ٹیم کے ٹیسٹ سابق کرکٹر باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے سلمان علی آغا کو کپتان بنانے کا مقصد شاداب کو مستقبل میں ٹیم کی قیادت دینا ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے 54 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا کہ جنوری 2024ء کے بعد سے پاکستان نے ٹی20 فارمیٹ میں شاہین شاہ آفریدی، بابراعظم اور محمد رضوان کے علاوہ اب آغا سلمان سمیت 4 کپتان دیکھ لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں پاکستان کی ٹیم ناتجربہ کار ہے، کارکردگی نہ دکھانے کی صورت میں آغا سلمان کو کپتانی سے محروم کردیا جائے گا اور شاداب کو لایا...
    قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے سلمان علی آغا کو کپتان بنانے کا مقصد شاداب کو مستقبل میں ٹیم کی قیادت دینا ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ جنوری 2024 کے بعد سے پاکستان نے ٹی20 فارمیٹ میں شاہین شاہ آفریدی، بابراعظم اور محمد رضوان کے علاوہ اب آغا سلمان سمیت 4 کپتان دیکھ لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں پاکستان کی ٹیم ناتجربہ کار ہے، کارکردگی نہ دکھانے کی صورت میں آغا سلمان کو کپتانی سے محروم کردیا جائے گا اور شاداب کو لایا جائے گا جو سلیکٹرز...
    قومی ٹیم کی چیمپئینز ٹرافی میں ناقص پرفارمنس کے بعد ہیڈکوچ عاقب جاوید کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے۔ ہیڈکوچ عاقب جاوید کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی تک عہدے پر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب ناقص پرفارمنس کے بعد انکی مدت ملازمت میں توسیع کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے ملتان سلطانز جوائن کرلی ہے، توقع ہے کہ عاقب جاوید کو یہ ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔ مزید پڑھیں: بابراعظم، شاہین سمیت کئی کھلاڑیوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا چیمپئینز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد تجزیہ کار، ماہرین اور شائقین کرکٹ قومی ٹیم سمیت سلیکشن...
    ایک وقت تھا کہ پاکستان کا کرکٹ کی عالمی دنیا میں نام تھا، ہر ٹورنامنٹ، ورلڈ کپ یا چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان فائنل یا سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہتا تھا، تاہم اس مرتبہ پاکستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں میزبان ہونے کے باوجود سب سے پہلے باہر ہونے والی ٹیم کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہے۔ جس طرح ملک میں سیاسی حکومتیں تبدیل ہوتی رہی ہیں، اسی طرح کرکٹ بورڈ، چیف سلیکٹر، کپتان اور ہیڈ کوچ تبدیل ہوتے رہے ہیں، گزشتہ 3 سالوں میں 4 مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب عمل میں آچکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 10 مختلف سابق کرکٹرز کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا گیا، اگست 2021 سے قومی ٹیم...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی شرم ناک کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ حکام مستقبل کے لائحہ عمل پر سوچ وبچار میں مصروف ہیں ۔ماضی کے ریکارڈز پر مسلسل کھیلنے والے سینئرز کا مستقبل مخدوش نظر آرہا ہے۔ بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف جیسے سینئرز کیلئے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہورہی ہے ۔ مڈل آرڈر بیٹر طیب طاہرکا مستقبل بھی شدید خطرات سے دوچار ہے۔ماہرین سوال اٹھارہے ہیں کہ گزشتہ تین سالوں میں4چیئرمین ،8کوچز اور 26 سلیکٹرز تبدیل ہوچکے ہیں۔ تو پھر سینئر کرکٹرز ناکام ہونے کے باوجود ٹیم کا حصہ کیوں ہیں۔ بورڈ حکام اور چیئرمین محسن نقوی کیلئے سب سے بڑا چیلنج ٹیم میں مخصوص گروپ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی، ٹیم انتظامیہ،سلیکٹرز اور پی سی بی حکام کی ضد اور انا ء کی بھینٹ چڑھ گئی۔ 2023 میں بابر اعظم کی جگہ شاہین کپتان بنے ، 5 میچوں بعد بابر کو پھر کپتانی ملی ، ستمبر میں وہ سبکدوش ہوئے اور رضوان کپتان بن گئے۔ آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور زمبابوے سے سیریز جیتےمگر ٹیم میں مستقل مزاجی اور پروفیشنل ازم کا فقدان ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا سے ہار گئے، ہر ٹیم کیساتھ دو اسپنرز ، سلیکٹرز نے ابرار کیساتھ دوسرے اسپنرز کو شامل نہ کیا، عثمان کو کھلانے سے گریز، عرفان اور عباس آفریدی سلیکٹ نہ ہوسکے۔ سہ فریقی ٹورنامنٹ اور...
    کراچی: بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر اور سلیکٹرز کے درمیان شریاس آئر اور چیمپیئنز ٹرافی کیلیے دوسرے وکٹ کیپر کے معاملے پر تلخ کلامی کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ایونٹ سے قبل یہ خبریں بھارتی کیمپ کے لیے اچھی نہیں، اجیت اگرکار کی سربراہی میں قائم بھارتی سلیکشن پینل اور ہیڈ کوچ کی سوچ میں مطابقت نہیں پائی جاتی۔ مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم کے ناز نخرے ختم، ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی آمد رپورٹ کے مطابق شریاس آئر کو برقرار رکھے جانے اور وکٹ کیپنگ کے آپشنز پر ان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ لوکیش راہول نے انگلینڈ سے ہوم سیریز کے تینوں ون ڈے...
    پاکستان میں رواں ماہ شیڈول آئی سی سی چیمئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو یکے بعد دیگرے4 بڑے دھچکے لگے۔ آسٹریلیا کے اہم آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل اچانک ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا اور ان کی جگہ اب کرکٹ آسٹریلیا کسی متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان کرے گا۔ اب چیف سلیکٹر آسٹریلین کرکٹ ٹیم جارج بیلے نے بتایا ہے کہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔چیف سلیکٹر جارج بیلے نے بتایا کہ آل راؤنڈر مچل مارش پہلے ہی فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو چکے۔آسٹریلیا کو چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں فہیم اشرف کو آل راؤنڈر کے طور پر شامل کیا، جبکہ صائم ایوب کی غیرموجودگی میں ہمیں خوشدل شاہ پر غور کرنا پڑا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ سے قبل سہ ملکی کرکٹ سیریز ٹیم کے لیے معاون ثابت ہوگی، میرا خیال ہے کہ ایونٹ میں یہی ٹیم فائنل رہے گی۔ عاقب جاوید نے کہاکہ فہیم اشرف آل راؤنڈر آپشن کے لیے بہترین ہیں، اسی لیے ان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب کرکٹ بہت تیز ہوگئی ہے، ٹی20 میں 200 تک اسکور آسانی سے بن جاتے ہیں، اس...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی چمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم پر شدید تنقید ہورہی ہے۔ پی سی بی کے انتہائی ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کا انتخاب خالصتا سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے، سیاسی اثر ورسوخ کا تاثر غلط ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ ٹیم سلیکشن میں کسی بھی مرحلے پر مداخلت نہیں کرتے۔ سلیکٹرز نے فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو منتخب کرنے کا فیصلہ خود کیا ہے۔ کپتان محمد رضوان سے رائے ضرور لی گئی لیکن حتمی ٹیم سلیکٹرز نے بنائی ،چیئرمین محسن نقوی کا بالکل عمل دخل نہیں تھا، انہوں نے سلیکٹرز کے منتخب پندرہ کھلاڑیوں کی منظوری دی۔ سلیکشن کمیٹی کے ایک با...
     پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور عثمان خان کی شمولیت پر شائقین اور سابق کرکٹرز سوال اٹھا رہے ہیں۔ پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کے انتخاب پر سلیکٹرز کے فیصلوں پر تنقید کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فہیم اشرف اور خوشدل شاہ ٹیم میں کیسے آگئے، سمجھ سے باہر ہے، وسیم اکرم احمد شہزاد نے لکھا کہ فخر...
    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آئندہ برس ریڈ اور وائٹ بال کی الگ  ٹیمیں نظر آئیں گی،سلیکٹرز جو بھی فیصلہ کریں کرکٹ کی بہتری کے لیے ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ انسان کو محنت بھرپور کرنی چاہیے اور سلیکٹرز یہی کر رہے ہیں۔ایک سوال پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ٹیم اچھے مومینٹم میں ہے،چیمپئنز ٹرافی میں عمدہ پرفارم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم بنائی اور مجھے ان پر پورا اعتماد ہے، پوری امید ہے کہ گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں گے۔
    چیمپئنز ٹرافی میں بابر اعظم یا سعود شکیل میں سے کوئی فخر زمان کا اوپننگ پارٹنر ہوگا، سلیکٹر اسد شفیق نے کہا کہ اوپننگ پیئر کا انحصار کنڈیشنز، حریف ٹیم اور میچ کی حکمت عملی پر ہوگا، فخر کی واپسی ٹاپ آرڈر کے لیے حوصلہ افزا ہے، ان کا جارحانہ انداز اور میچ جیتنے کی صلاحیتیں ٹیم کے کام آئیں گی۔ انھوں نے کہا کہ سعود شکیل کو بیٹنگ کو مزید تقویت دینے اور ٹیسٹ کرکٹ میں عمدہ فارم سے فائدہ اٹھانے کے لیے منتخب کیا گیا، وہ تجربہ کار، ذہین اور سمجھ بوجھ والے بیٹر ہیں۔ صائم ایوب کو ٹخنے کی انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، ہم ان کی جلد صحتیابی کے لیے پر...
    چیمپئنز ٹرافی میں فخر کے ساتھ کون اوپننگ کرے گا؟ سلیکٹر نے بتا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے حوالے سے سلیکٹر اسد شفیق کا کہنا تھاکہ فخر زمان کے ساتھ رابطے میں تھے، فخر زمان مکمل فٹ ہیں...
۱