چیمپئنز ٹرافی میں فخر کے ساتھ کون اوپننگ کرے گا؟ سلیکٹر نے بتا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے حوالے سے سلیکٹر اسد شفیق کا کہنا تھاکہ فخر زمان کے ساتھ رابطے میں تھے، فخر زمان مکمل فٹ ہیں جبکہ صائم ایوب مکمل فٹ نہیں، سلیکشن کمیٹی کبھی نہیں چاہتی کہ کسی کھلاڑی کی صحت پر رسک لیں کیونکہ صائم ایوب ٹیم کا مستقبل ہے وہ جب بھی فٹ ہونگے کم بیک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ کیلئے تجربے کی ضرورت ہوتی، سعود شکیل تجربہ بھی رکھتے ہیں اور دبا میں بھی کھیلنا جانتے ہیں، سعود شکیل اوپن بھی کرسکتے ہیں اور مڈل میں بھی بیٹنگ کرسکتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم بنائی تو تمام باتوں کا خیال کیا۔اان کا کہناتھا کہ ون ڈے کرکٹ میں آل رانڈر کا کردار بہت اہم ہوتا ہے اور آل رانڈر سے کپتان کو کوشن ملتا ہے اور ٹیم کا بیلنس بہتر ہوتا ہے۔

اوپننگ بیٹرز کے حوالے سے اسد شفیق کا کہنا تھاکہ فخر زمان کے ساتھ کون اوپن کرے گا یہ فیصلہ سلیکشن کمیٹی میچ سے قبل کرے گی اور اوپننگ کا جو بھی فیصلہ کریں گے میچ اور کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے کریں گے جو فیصلہ لیں گے امید ہے ٹیم کیلئے اچھا ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ

پڑھیں:

کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سردیاں کوئٹہ موسم

متعلقہ مضامین

  • PTCLانتظامیہ اور CBAیونین کی ڈیمانڈ پر دستخط کی تقریب
  • شفیق غوری…مزدورحقوق کے علمبردار
  • بُک شیلف
  • پاکستان اور افغانستان، امن ہی بقا کی ضمانت ہے
  • صائم ایوب کی ٹی ٹوئنٹی میں بدترین کارکردگی، نیا ریکارڈ بنا لیا
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: صائم ایوب اور کوئنٹن ڈی کاک نے کونسے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
  • کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے
  • چُھٹکی
  • قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ
  • ایک ساتھ دو چھٹیاں مل گئیں