روہت شرما کی ون ڈے کپتانی ختم، چیف سلیکٹر نے اصل وجہ بیان کر دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹا دیا ہے، جب کہ شبمن گل کو نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، نوجوان بلے باز شبمن گل جو اس وقت بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے بھی کپتان ہیں، اب ون ڈے فارمیٹ میں بھی قیادت کریں گے۔
دوسری جانب، روہت شرما اور ویرات کوہلی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہیں، تاہم وہ اس بار شبمن گل کی قیادت میں میدان میں اتریں گے۔
چیف سلیکٹر اجیت آگرکر نے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا:
تینوں فارمیٹس کے لیے الگ الگ کپتان رکھنا عملی طور پر ممکن نہیں، ہمیں آئندہ ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کرنی ہے۔ نئے کپتان کو وقت سے پہلے ذمہ داری دینا ٹیم کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ
روہت شرما کی قیادت میں بھارت نے چیمپئنز ٹرافی جیتی، اس کے باوجود یہ فیصلہ آسان نہیں تھا۔ اگر بھارت وہ ٹرافی نہ بھی جیتتا تب بھی یہ ایک مشکل فیصلہ رہتا۔آگرکر نے تصدیق کی کہ روہت شرما اور شبمن گل بدستور ون ڈے میں اوپننگ پارٹنر کے طور پر کھیلتے رہیں گے۔
دوسری جانب ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں بی سی سی آئی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کو خدشہ تھا کہ
اگر روہت شرما قیادت برقرار رکھتے ہیں تو وہ اپنی ‘فلسفانہ قیادت’ کے مطابق ٹیم کلچر کو چلا سکتے ہیں، جس سے ڈریسنگ روم کے ماحول پر اثر پڑ سکتا تھا۔
ذرائع کے مطابق، یہی وجہ بنی کہ بی سی سی آئی نے نوجوان قیادت کو موقع دینے کا فیصلہ کیا تاکہ ٹیم کلچر اور مستقبل کی منصوبہ بندی میں تسلسل قائم رہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی سی بی سے اختلافات؛ اظہرعلی نے سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان اظہر علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اختلافات کے باعث سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
میڈیاذرائع نے بتایا کہ سابق کپتان اظہر علی نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کو بھیجوا دیا جو قبول کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطبق سابق کپتان نے بطور ممبرسلیکشن کمیٹی اور ہیڈ آف یوتھ پروگرام کام کررہے تھے، ذرائع کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد کو انڈر 19 ٹیم کا انچارج بنائے جانے کے بعد اظہر علی کے اختیارات محدود ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کچھ روز قبل سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیم کی زمہ داریاں سونپ دی تھیں۔اظہر علی اکتوبر 2024 سے سلیکشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے پی سی بی کے ساتھ کام کر رہے تھے۔