ایک وقت تھا کہ پاکستان کا کرکٹ کی عالمی دنیا میں نام تھا، ہر ٹورنامنٹ، ورلڈ کپ یا چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان فائنل یا سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہتا تھا، تاہم اس مرتبہ پاکستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں میزبان ہونے کے باوجود سب سے پہلے باہر ہونے والی ٹیم کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہے۔

جس طرح ملک میں سیاسی حکومتیں تبدیل ہوتی رہی ہیں، اسی طرح کرکٹ بورڈ، چیف سلیکٹر، کپتان اور ہیڈ کوچ تبدیل ہوتے رہے ہیں، گزشتہ 3 سالوں میں 4 مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب عمل میں آچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

10 مختلف سابق کرکٹرز کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا گیا، اگست 2021 سے قومی ٹیم کے 26 مختلف سلیکٹرز رہ چکے ہیں جبکہ 4 مختلف کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کا کپتان بھی بنایا جا چکا ہے۔

چیٔرمین پی سی بی کے عہدے کی میعاد 3 سال ہوتی ہے تاہم دسمبر 2022 سے اب تک اس عہدے پر 4 افراد فائز رہ چکے ہیں، دسمبر 2022 میں چیٔرمین پی سی بی کا عہدہ پی ٹی آئی کے من پسند سابق کرکٹر رمیز راجہ کے پاس تھا، جس کے بعد مسلم لیگ ن کے دور میں صحافی اور تجزیہ کار نجم سیٹھی کو چیئرمین تعینات کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

جولائی 2023 میں پیپلز پارٹی کے من پسند ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی تعینات کیا گیا اور فروری 2024 میں محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی کا عہدہ دیدیا گیا، محسن نقوی اس کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ بھی ہیں۔

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچز کو بھی مختلف اوقات میں تبدیل کیا جاتا رہا ہے، اس وقت عاقب جاوید عبوری ہیڈ کوچ ہیں، جن کی تقرری نومبر 2024 میں ہوئی تھی، اس سے قبل اپریل سے دسمبر 2024 تک سابق آسٹریلوی کھلاڑی جیسن گیلیسپی اور سابق جنوبی افریقی کھلاڑی گیری کرسٹن مارچ سے دسمبر 2024 تک ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:

اسی طرح سابق پاکستانی کرکٹر اظہر محمود اپریل 2024، سابق پاکستانی کپتان محمد حفیظ نومبر 2023 سے فروری 2204 ، گرانٹ بریڈ برن اور مکی آرتھر مئی سے نومبر 2023، عبدالرحمان 2023 میں عبوری ہیڈ کوچ اور ثقلین مشتاق 2021 سے 22 تک قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔

اگست 2021 سے قومی کرکٹ ٹیم کے 26 مختلف سلیکٹرز رہ چکے ہیں جبکہ 5 چیف سلیکٹرز رہ چکے ہیں، وہاب ریاض موجودہ چیف سلیکٹر ہیں، ان سے قبل انضمام الحق، ہارون رشید، شاہد آفریدی اور محمد وسیم قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر رہ چکے ہیں جبکہ محمد یوسف، عبد الرزاق، عاقب جاوید سمیت 26 کھلاڑی سلیکٹر رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:

گزشتہ چند سالوں میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتانوں کا بھی تبادلہ ہوتا رہا ہے، بابر اعظم کو 2023 میں کھیل کے تینوں فارمیٹ میں کپتانی سے ہٹا کر شاہین آفریدی کو وائٹ بال کا کپتان جبکہ شان مسعود کو ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا۔

مارچ 2024 میں ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل بابر اعظم کو ایک مرتبہ پھر سے وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنایا گیا، لیکن 8 ماہ بعد ہی ایک مرتبہ پھر سے تبدیلی کی گئی اور نومبر 2024 میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنادیاگیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اظہر محمود بابر اعظم پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی ٹی20 ورلڈ کپ ٹیسٹ کرکٹ چیئرمین رمیز راجہ سلیکٹرز شان مسعود شاہین آفریدی محسن نقوی محمد حفیظ محمد رضوان مکی آرتھر نجم سیٹھی ہیڈ کوچ وائٹ بال وائٹ بال ٹیم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی ٹی20 ورلڈ کپ ٹیسٹ کرکٹ چیئرمین سلیکٹرز شاہین ا فریدی محسن نقوی محمد حفیظ محمد رضوان مکی ا رتھر نجم سیٹھی ہیڈ کوچ وائٹ بال وائٹ بال ٹیم قومی کرکٹ ٹیم کے رمین پی سی بی ٹیم کا کپتان رہ چکے ہیں وائٹ بال قومی ٹیم ہیڈ کوچ

پڑھیں:

ویمنز ورلڈکپ فائنل: بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ویمنز ورلڈکپ فائنل میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں شیڈول ویمنز ورلڈکپ فائنل میچ کا ٹاس بارش کے باعث ابھی تک ممکن نہ ہوسکا۔

ٹاس دوپہر 2 بجے جبکہ میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہونا تھا۔ گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ میں پانی جمع ہوجانے کے باعث انتظامیہ کو میچ شروع کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مسلسل بارش کے باعث ممکنہ طور پر کھیل کو 50 سے کم اوورز تک محدود کیا جائے گا۔ آج کھیل ممکن نہ ہونے کی صورت میں میچ ریزرو ڈے (کل) پر کھیلا جائے گا۔

 

خیال رہے کہ جنوبی افریقا اور بھارت آج پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کیلیے مدمقابل آئیں گے۔

ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب فائنل میں آسٹریلیا یا انگلینڈ میں سے کوئی بھی ایک ٹیم موجود نہیں ہوگی۔

بھارتی ٹیم اس سے قبل دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے تاہم اسے دونوں مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے
  • ویمنز ورلڈکپ فائنل: بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
  • نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • بابر اعظم کا ٹی20 کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ، روہت کے بعد کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
  • ویلڈن گرین شرٹس! ٹی20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • رکن قومی اسمبلی علی گوہر مہر اور علی نواز مہر کی والدہ انتقال کر گئیں
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ دوسرا ٹی 20، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • محمد عامر ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کے کپتان مقرر
  • سونے کی قیمت میں 5300 کا بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟