اسلام آباد میں انڈر 18 ہاکی کیمپ جاری‘زین العابدین کیمپ کیلیے سلیکٹ
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد (اسپورٹس ڈیسک ) اسلام آباد میں انڈر 18 ہاکی کیمپ جاری‘ فیصل آباد ہاکی اکیڈمی کے زین العابدین کیمپ کیلئے سلیکٹ ہو گئے‘ اس سے پہلے میاں زین العابدین فیصل آباد ڈسٹرکٹ کی طرف سے فیصل آباد انٹرڈسٹرکٹ ہاکی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں جس نے انٹر ڈویژن ہاکی ٹورنامنٹ جیتا اورآل پنجاب انٹر ڈویژن ہاکی ٹورنا منٹ میں فیصل آباد ڈویژن ٹیم کا حصہ بنے‘ زین العابدین چیف منسٹر انٹرڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ میں سلیکٹ ہو کر ڈسٹرکٹ ٹیم کا حصہ بنے اور ڈسٹرکٹ کی ٹیم ڈویژن چمپئن بنی اور بہترین ہاکی کھیلی اورآل پاکستان انڈر 18کیمپ کے لئے سلیکٹ ہوئے۔ فیصل آباد کے شہریوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ میاں زین العابدین آگے چل کر ناصرف فیصل آباد بلکہ پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زین العابدین فیصل آباد
پڑھیں:
ساف انڈر 17چیمپئن شپ : بنگلادیش پاکسستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ساف انڈر17چیمپئن شپ 2025 میں بنگلا دیش نے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
سری لنکا میں جاری ساف انڈر17چیمپئن شپ 2025 میں کے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو 0-2 سے شکست دی۔
بنگلا دیش کی جانب سے پہلا گول نظمل ہدیٰ نے تیسرے منٹ میں اسکور کیا جبکہ دوسرا گول محمد رحمٰن نے چوتھے منٹ میں اسکور کیا۔
ساف انڈر17چیمپئن شپ 2025 میں دوسرا سیمی فائنل بھارت اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔