2025-09-18@16:18:21 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«نیوکلیئر توانائی»:
ورلڈ نیوکلیئر ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق گزشتہ برس نیوکلیئر ری ایکٹرز نے ماضی کے مقابلے سب سے زیادہ بجلی کی پیداوار کی۔ 2024 میں نیوکلیئر ری ایکٹرز نے مجموعی طور پر 2667 ٹیرا واٹ آور بجلی پیدا کی جو کہ ماضی میں ہونے والی پیداوار سے بہت زیادہ ہے۔ ورلڈ نیوکلیئر ایسوسی ایشن کے مطابق دنیا بھر میں موجود 440 کے قریب نیوکلیئر ری ایکٹر تقریباً نو فی صد بجلی پیدا کرتے ہیں۔ نیوکلیئر توانائی کے سبب تابکار فضلا وجود میں آتا ہے اس کے باوجود ادارے نے نیوکلیئر تونائی کو پائیدار اور دیر پا بجلی کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ ورلڈ نیوکلیئر ایسوسی ایشن کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ساما بلباؤ وائی لیون کا کہنا...
امریکی خلائی ادارہ ناسا چاند پر توانائی کے مستقل ذرائع کے لیے نئی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔ اس حوالے سے اس نے سنہ 2030 تک چاند پر ایک نیوکلیئر ری ایکٹر نصب کرنے کے منصوبے کو تیز کر دیا ہے۔ یہ قدم چاند پر انسانوں کے مستقل قیام کی امریکی خواہشات کا حصہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چاند پر پانی اور معدنیات کی تلاش کا مشن ناکام، ناسا کا لونا ٹریل بلیزر منصوبہ ختم بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چین اور روس بھی چاند پر اپنے قدم مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ناسا کے قائم مقام سربراہ نے متنبہ کیا ہے کہ یہ ممالک مستقبل میں...
اسلام آباد: چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، تکیمل پراس سے1200 میگاواٹ سستی اور ماحول بجلی نیشنل گریڈ میں شامل ہوگی۔ جنرل منیجر چشمہ نیوکلیئر پاور کمپلیکس انجینئر حبیب الرحمن نے دوران بریفنگ صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان کا ہدف جوہری توانائی کی پیداواری صلاحیت 8000 میگاواٹ تک بڑھانا اور ملک میں سستی اور پائیدار توانائی کے حصول کا ایک قابل اعتماد ذریعہ بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نیوکلیئر توانائی پیدا کرنیوالے 20 بڑے ملکوں میں شامل ہے، ملک میں اس وقت چھ آپریشنل نیوکلیئر ری ایکٹرز ہیں جن کی پیداواری صلاحیت 3530 میگاواٹ ہے، چشمہ5 پراجیکٹ کی تکمیل سے4730 میگاواٹ ہو جائیگی۔ انھوں نے بتایا کہ چشمہ5 پراجیکٹ جدید...
پاکستان کے جوہری طاقت بننے سے صحت، توانائی اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ یوم تکبیر کے موقع پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی جانب سے نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 28 مئی پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کی خوشی منانے کا دن ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صحت، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ ملک بھر میں قائم 20 کینسر اسپتال تشخیص و علاج کی جدید سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ پاکستان کے تقریباً 80 فیصد کینسر کے مریض ان اسپتالوں سے مستفید ہوتے ہیں۔...

چین کی نیوکلیئر پاور کا مجموعی پیمانہ پہلی بار دنیا میں پہلے نمبر پر، توانائی کی پیداوار میں مسلسل اضافہ
بیجنگ : چائنا نیوکلیئر انرجی ایسوسی ایشن نے “چائنا نیوکلیئر انرجی ڈویلپمنٹ رپورٹ 2025” بلیو بک جاری کر دی ہے۔ بلیو بک کے مطابق، اب تک چین میں فعال ، زیر تعمیر اور منظور شدہ نیوکلیئر پاور یونٹس کی کل تعداد 102 ہے، جن کی تنصیبی صلاحیت 113 ملین کلوواٹ تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی چین کی نیوکلیئر پاور کا مجموعی پیمانہ پہلی بار دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ چین میں جوہری بجلی کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔2024 میں، ملک بھر میں فعال نیوکلیئر پاور یونٹس کی مجموعی بجلی کی پیداوار 444.7 بلین کلو واٹ فی گھنٹہ تک پہنچ چکی تھی جو ملک کی بجلی کی پیداوار کا 4.72...
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے ابتدائی معاہدے پر دستخط کرنے کے قریب ہیں کرس رائٹ مشرق وسطیٰ کے سرکاری دورے پر ہیں اس دورے میں متحدہ عرب امارات اور قطر کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک کا بھی دورہ کریں گے.(جاری ہے) عرب نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے کہاکہ واشنگٹن اور ریاض کے درمیان اس بارے میں بات چیت جاری ہے کہ کمرشل بنیادوں پر سعودی عرب میں جوہری توانائی کی صنعت کے قیام کے لیے کس طرح تعاون کیا جا سکتا ہے سعودی عرب ہمیشہ سے سویلین جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کی...
ریاض: پاکستان میں سعودی عرب کے پریس اتاشی ڈاکٹر نائف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان معاہدے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور جلد ہی دونوں ممالک کے درمیان نیو کلیئر معاہدہ متوقع ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں سعودی پریس اتاشی ڈاکٹر نائف نے امریکی وزیرِ توانائی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اور ریاض جلد ہی توانائی اور سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیر توانائی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں پرامن نیوکلیئرانرجی کی صنعت کو مقامی بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی وزیرنے کہا کہ ہم اس...
عرب نیوز کے ایک سوال کے جواب میں امریکی عہدیدار نے کہا کہ دونوں فریق توانائی کے بڑے شعبوں میں تعاون کریں گے جس میں امریکی ٹیکنالوجی اور شراکت داری کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ اُن کا ملک سعودی عرب کے ساتھ توانائی کے شعبے اور سویلین نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں تعاون کے لیے ایک ابتدائی معاہدے پر دستخط کرے گا۔ عرب نیوز کے مطابق اتوار کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون کی تفصیلات رواں برس کے اختتام تک سامنے آئیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مملکت...
امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان توانائی اور سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں تعاون پر مبنی ایک اہم معاہدے پر جلد دستخط ہونے جا رہے ہیں۔ ان کے بقول یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی شراکت داری کو مستحکم کرنے کی ایک اسٹریٹجک پیش رفت ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکا، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مشیران قومی سلامتی کی ملاقات امریکی وزیر تونائی کرس رائٹ نے سعودی وژن اور اصلاحاتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب دنیا کو بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہے، اور ہمیں مستقبل میں اس شراکت سے بڑی توقعات ہیں۔ یہ اقدام امریکا اور سعودی عرب...