Express News:
2025-11-03@03:07:01 GMT

چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ پر کام تیزی سے جاری

اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT

اسلام آباد:

چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، تکیمل پراس سے1200 میگاواٹ سستی اور ماحول بجلی نیشنل گریڈ میں شامل ہوگی۔

جنرل منیجر چشمہ نیوکلیئر پاور کمپلیکس انجینئر حبیب الرحمن نے دوران بریفنگ صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان کا ہدف جوہری توانائی کی پیداواری صلاحیت 8000 میگاواٹ تک بڑھانا اور ملک میں سستی اور پائیدار توانائی کے حصول کا ایک قابل اعتماد ذریعہ بنانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نیوکلیئر توانائی پیدا کرنیوالے 20 بڑے ملکوں میں شامل ہے، ملک میں اس وقت چھ آپریشنل نیوکلیئر ری ایکٹرز ہیں جن کی پیداواری صلاحیت 3530 میگاواٹ ہے، چشمہ5 پراجیکٹ کی تکمیل سے4730 میگاواٹ ہو جائیگی۔

انھوں نے بتایا کہ چشمہ5 پراجیکٹ جدید ہاؤلونگ ون ڈیزائن پر مبنی ہے، یہ تھرڈ جنریشن پریشرائزڈ واٹر ری ایکٹر ہے۔ اس پراجیکٹ کو پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نیوکلیئر توانائی دوبارہ سے عالمی توجہ حاصل کر رہی ہے، امریکہ، جاپان، برطانیہ ، جنوبی کوریا سمیت متعدد ترقی یافتہ ممالک جوکہ نیوکلیئر توانائی بتدریج ترک رہے تھے، پھر سے اس پر فوکس اور نئے نیوکلیئر پلاٹس تعمیر کر رہے ہیں،نیوکلیئر توانائی صرف سستی اور محفوظ ہی نہیں، ماحول دوست بھی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیوکلیئر توانائی

پڑھیں:

نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں: ایران

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ ہم پر امن مقاصد کے حامل اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن ہم اپنے میزائل پروگرام کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ہم یورینیم افزودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران جوہری پروگرام پر منصفانہ معاہدے پر پہنچنا چاہتا ہے لیکن امریکا کی جانب سے پیش کی جانے والی شرائط ناقابل قبول ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے سمندر سے توانائی کی نئی اْمید
  • پاکستان: سمندر کی گہرائیوں میں چھپا خزانہ
  • نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں: ایران
  • اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا گیا
  • مہمند ڈیم پاور منصوبہ: کویت 25 ملین ڈالر قرض دے گا
  • ایل پی جی سستی، اوگرا نے قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا
  • پاکستان اور کویت کے درمیان مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے دوسرا قرض پروگرام طے پا گیا
  • پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 3757 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان کے بدلتے توانائی کے منظرنامے کیلئے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل ایک مضبوط انتخاب