2025-04-25@06:58:05 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«ٹل پاراچنار»:
—فائل فوٹو خیبر پختون خوا میں ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے قائم اسپیشل پروٹیکشن فورس میں 492 اہلکاروں کو بھرتی کر لیا گیا ہے۔ ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس میں پہلے بھرتی کے لیے صرف خیبر پختون خوا کے لوگ اہل تھے، پہلے کی گئی بھرتی کے عمل میں 158 اسامیاں خالی رہ گئی تھیں، جن میں 128 ہیڈ کانسٹیبلز اور 30 کانسٹیبلز کی نشستیں تھیں۔ ٹل پاراچنار شاہراہ آج بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بندٹل پاراچنار شاہراہ آج بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہے۔ اب خیبر پختون خوا حکومت نے محکمۂ پولیس کو 158 اہلکار بھرتی کرنے کی اجازت دی ہے۔ اسپیشل پروٹیکشن...
روڈ گزشتہ 153 دنوں سے بند ہے، روڈ بندش سے پاراچنار میں انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے روڈ بند ہونے سے اب تک 300 بچے، کینسر، دل کے مریض اور ذیابطیس کے مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کرم نے صدر مملکت کو خط لکھ کر ٹل، پاراچنار سڑک کھولنے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کرم نے صدر پاکستان کو خط ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹل، پاراچنار روڈ گزشتہ 153 دنوں سے بند ہے، روڈ بندش سے پاراچنار میں انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے روڈ بند ہونے سے اب تک 300 بچے، کینسر، دل کے مریض اور ذیابطیس کے مریض زندگی کی بازی ہار...
ٹل سے 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار پہنچنا شروع ہوگیا، اشیاء ضروریہ کی گاڑیاں پارا چنار پہنچ گئی ہیں۔ٹل سے پارا چنار 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچنا شروع ہوگیا، تاجر برادری کے مطابق مرغی، انڈے، پھل اور سبزیوں کی گاڑیاں پارا چنار پہنچ گئی ہیں۔قافلے میں خوردونوش ، ادویات ، پھل، سبزیاں اور دیگر اشیاء شامل ہیں، ٹل پاراچنار مین شاہراہ پر قافلہ کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔پیٹرول ایسوسی ایشن پارا چنارکے مطابق پٹرول اور ڈیزل کے گاڑیوں کو ہنگو میں روک کر جانے نہیں دیا گیا. تاجر برادری کے مطابق ایل پی جی کی گاڑیوں کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔ قبل ازیں ٹل سے 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچا...
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ انہیں آٹا اور گھی نہیں مل رہا، پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کا بھی شدید بحران ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہنگو کی تحصیل ٹل سے اشیائے خورونوش لے کر 120 چھوٹی گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مال بردار گاڑیوں میں اشیائے خورونوش، پھل، سبزیاں، ادویات اور دیگر سامان موجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ انہیں آٹا اور گھی نہیں مل رہا، پیٹرول، ڈیزل...
—فائل فوٹو کرم کے لیے اشیائے خورونوش کا دوسرا قافلہ ٹل کینٹ سے روانہ ہو گیا۔قافلے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 45 مال بردار گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں آٹا، گھی، چینی اور روزمرہ کی اشیاء سمیت تاجروں کا سامان بھجوایا گیا ہے۔کرم میں ٹل پاراچنار روڈ محفوظ بنانے کے لیے اہلکاروں کی بھرتی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ٹل پاراچنار روڈ محفوظ بنانے کیلئے اہلکاروں کی بھرتی شروعکے پی کی صوبائی کابینہ نے بھرتیوں اور محکمہ خزانہ نےفنڈز کی منظوری دے دی ہے،اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتیوں کا عمل رواں ماہ کےآخر تک مکمل کرلیا جائےگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی رواں ماہ کے آخر تک مکمل...
— فائل فوٹو ٹل پاراچنار روڈ محفوظ بنانے کے لیے اہلکاروں کی بھرتی کا عمل شروع ہوگیا۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ نے بھرتیوں اور محکمہ خزانہ نے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتیوں کا عمل رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق 399 اہلکاروں کو ڈیڑھ سال کے کانٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا، بھرتیاں ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کریں گے۔ کے پی پولیس میں ضم ہونیوالے سابقہ لیویز و خاصہ دار اہلکاروں کی تربیت جاریخیبر پختون خوا پولیس میں ضم ہونے کے بعد قبائلی اضلاع باجوڑ، مہمند اور خیبر کے سابقہ لیویز اور خاصہ دار اہلکاروں کی تربیت کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ان...
ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبائی کابینہ نے بھرتیوں اور محکمہ خزانہ نے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 399 اہلکاروں کو ڈیڑھ سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا جب کہ بھرتیاں ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ کرم کی مرکزی شاہراہ ٹل، پاراچنار روڈ محفوظ بنانے کے لیے اہلکاروں کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ٹل، پاراچنار روڈ محفوظ بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کی بھرتیوں کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی کا عمل رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبائی کابینہ نے بھرتیوں اور محکمہ خزانہ نے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس...
کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پاڑا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ لوئر کرم کے علاقے مندوری میں جاری دھرنے کی وجہ سے آمد و رفت کے راستے آج بھی بند ہیں۔ ٹل تا پاڑا چنار مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات منظور کیے جانے تک راستہ نہیں کھولا جائے گا۔راستے بند ہونے کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی اشیا نہ ملنے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے پاڑاچنار کی جانب روانہ ہونے کا...
پشاور:کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پاڑا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ لوئر کرم کے علاقے مندوری میں جاری دھرنے کی وجہ سے آمد و رفت کے راستے آج بھی بند ہیں۔ ٹل تا پاڑا چنار مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات منظور کیے جانے تک راستہ نہیں کھولا جائے گا۔ راستے بند ہونے کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی اشیا نہ ملنے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے پاڑاچنار کی جانب روانہ ہونے...