ٹل پاراچنار روڈ محفوظ بنانے کیلئے اہلکاروں کی بھرتی شروع
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
ٹل پاراچنار روڈ محفوظ بنانے کے لیے اہلکاروں کی بھرتی کا عمل شروع ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ نے بھرتیوں اور محکمہ خزانہ نے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتیوں کا عمل رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق 399 اہلکاروں کو ڈیڑھ سال کے کانٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا، بھرتیاں ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کریں گے۔
خیبر پختون خوا پولیس میں ضم ہونے کے بعد قبائلی اضلاع باجوڑ، مہمند اور خیبر کے سابقہ لیویز اور خاصہ دار اہلکاروں کی تربیت کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ان اہلکاروں کی عمر کی حد 45 سال تک مقرر کی گئی ہے، فورس میں 350 سپاہی اور 49 حوالدار بھرتی کیے جائیں گے۔
بھرتیاں سیکیورٹی فورسز اور ایف سی کے سابق اہلکاروں سے کی جائیں گی۔
اسپیشل پروٹیکشن فورس کو جدید اسلحہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اہلکاروں کی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: ڈیوٹی سے انکار پر 42 پولیس اہلکار معطل
خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں ڈیوٹی سے انکار پر 42 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
کے پی حکومت کے اعلامیے کے مطا بق احکامات کے باجود اہلکار چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر نہیں گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معطل اہلکاروں کے خلاف ایس پی انوسٹیگیشن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔