ٹل پاراچنار روڈ محفوظ بنانےکیلئے اہلکاروں کی بھرتی شروع
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبائی کابینہ نے بھرتیوں اور محکمہ خزانہ نے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 399 اہلکاروں کو ڈیڑھ سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا جب کہ بھرتیاں ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ کرم کی مرکزی شاہراہ ٹل، پاراچنار روڈ محفوظ بنانے کے لیے اہلکاروں کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ٹل، پاراچنار روڈ محفوظ بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کی بھرتیوں کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی کا عمل رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبائی کابینہ نے بھرتیوں اور محکمہ خزانہ نے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 399 اہلکاروں کو ڈیڑھ سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا جب کہ بھرتیاں ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی عمر کی حد 45 سال تک مقرر کی گئی ہے، فورس میں 350 سپاہی اور 49 حوالدار بھرتی کیے جائیں گے، بھرتیاں سکیورٹی فورسز اور ایف سی کے سابق اہلکاروں سے کی جائیں گی، اسپیشل پروٹیکشن فورس کو جدید اسلحہ بھی فراہم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کرم میں کشیدگی کے باعث ٹل پاراچنار شاہراہ 3 ماہ تک بند رہی اور 3 ماہ بعد پہلا امدادی قافلہ چند دن قبل سخت سکیورٹی میں کرم کے متاثرہ علاقوں میں پہنچا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اہلکاروں کی کی بھرتی جائے گا
پڑھیں:
پنجاب میں منشیات کا بھی بہت جلد خاتمہ ہوگا، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب نے سی این ایف کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ مجھے فخر ہے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں بہت اچھے جوان سلیکٹ ہوئے ہیں، ہم نے ایک صحت مند پاکستان بنانا ہے، نوجوان اپنی تعلیم اور صحت پر توجہ دیں، منشیات ہر سکول اور ہر یونیورسٹی تک پہنچ چکی ہے، اس لعنت کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اس فورس کی وجہ سے پنجاب میں منشیات کا بہت جلد خاتمہ ہوگا۔ مریم نواز نے کہا کہ مجھے فخر ہے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں بہت اچھے جوان سلیکٹ ہوئے ہیں، ہم نے ایک صحت مند پاکستان بنانا ہے، نوجوان اپنی تعلیم اور صحت پر توجہ دیں، منشیات ہر اسکول اور ہر یونیورسٹی تک پہنچ چکی ہے اس لعنت کا خاتمہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، مہنگائی کے کنٹرول کے لیے اسپیشل فورس ٹیرا بنائی ہے، جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے سی سی ڈی بنائی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آپ اسی جذبے سے سرشار ہوکر میدان میں اتریں گے، امید کرتی ہوں کہ انشاء اللّٰہ پوری ہمت اور جذبے سے آپ اپنی ذمے داریاں ادا کریں گے، اب صرف پنجاب کے مسائل کا حل ہوگا کوئی مصلحت نہیں ہوگی، پنجاب کے شہروں، ڈویژنز اور گلیوں میں عوام میں جو زہر گھولا جارہا ہے آپ اسے نکالیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ میں بہادر شخص کو بے حد پسند اور بہادر کی عزت کرتی ہوں، جب آپ بہادری سے اپنے فرائض ادا کریں گے تو اللّٰہ آپ کا ہمیشہ ساتھ دے گا، یہ وردی بہت خوبصورت ہے، یہ ایک عزم ہے کہ آپ ہر برائی ہر لعنت کا خاتمہ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے آنے والی نسلوں کو تباہی سے بچانا ہے، اللّٰہ تعالیٰ پوری فورس کو یہ توفیق دے کہ وہ پاکستان کا سر فخر سے بلند کر سکیں۔