دھرنا جاری؛ ٹل تا پاراچنار شاہراہ بدستور بند 40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ ہونے کا منتظر
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
پشاور:کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پاڑا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔
لوئر کرم کے علاقے مندوری میں جاری دھرنے کی وجہ سے آمد و رفت کے راستے آج بھی بند ہیں۔ ٹل تا پاڑا چنار مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات منظور کیے جانے تک راستہ نہیں کھولا جائے گا۔
راستے بند ہونے کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی اشیا نہ ملنے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے پاڑاچنار کی جانب روانہ ہونے کا منتظر ہے۔
پولیس کے مطابق روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جب کہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راستے کلیئر ہوتے ہی قافلے کو روانہ کردیا جائے گا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ، نوٹی فکیشن جاری
اپر جنوبی وزیرستان ضلع بھر میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان اپر کرفیو کے دوران ضلع بھر میں تمام قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی رہے گی۔
ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر نے کہا کہ جنوبی وزیرستان اپر کے تمام بازار، مارکیٹس اور تجارتی مراکز کل مکمل طور پر بند رہیں گے، جبکہ سراروغہ، کوٹکائی، سپینکئی راغزئی تا نظر خیل تک تمام راستے کرفیو کے دوران بند رہیں گے۔
اس کے علاوہ درگئی پل، مدی جان، شین ورسک تا مولا خان سرائے و چگملائی تک نقل و حرکت پر سخت پابندی ہوگی اور سرویکئ تا مولے خان سرائے اور بروند کی جانب راستے کرفیو کے دوران بند رکھے جائیں گے۔
تیارزہ تا توروام کے تمام راستے کرفیو کے دوران بند رہیں گے۔ صرف ایمرجنسی میں پولیس یا فورسز کی اجازت سے، شناختی کارڈ اور کاغذات جمع کروا کر سفر ممکن ہوگا۔
سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر شہری اپنی گاڑی 100 میٹر فاصلے پر سڑک سے نیچے اتارنے کے پابند ہوں گے۔
نوٹی فکیشن میں ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے سفر کرنے والے شہریوں کو 28 جولائی کو ضلع آمد سے گریز کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔