2025-05-24@19:39:40 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے»:
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف ملکوں سے ڈی پورٹ ہونے والوں کے پاسپورٹ منسوخ اور مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈی پورٹ ہونےوالوں کو 5 سال کیلئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں بھی ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان پر نئے سفری دستاویزات حاصل کرنے پر پابندی ہوگی۔ پاسپورٹ قوانین مزید سخت اور بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔ محسن نقوی نے زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا...
سال 2024 سے اب تک 5ہزار سے زائد پاکستانی بھکاری بیرون ممالک سے ملک بدر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ سال 2024 سے لے کر اب تک 5 ہزار 402 پاکستانی بھکاریوں کو مختلف ممالک سے ملک بدر کیا جا چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریری رپورٹ کے مطابق ملک بدر کیے گئے بھکاریوں کی سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب سے سامنے آئی ہے، جہاں سے 5 ہزار 33 پاکستانی بھکاریوں کو واپس بھیجا گیا۔سال 2024 کے دوران مجموعی طور پر 4 ہزار 850 پاکستانی بھکاری بیرون ممالک سے ملک بدر کیے گئے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بیرونی ممالک سے ملک بدر کئے گئے پاکستانی بھکاریوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، سعودی عرب، عراق، ملایشیا، یواےای،قطر،عمان سے پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیرون ممالک سے بے دخل پاکستانی گداگروں کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔ وزارت داخلہ نے بے دخل پاکستانی بھکاریوں کی تحریری تفصیلات پیش کیں، جس میں بتایا کہ سال 2024 سے تاحال بیرونی ممالک سے 5402 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے۔ وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، عراق، ملایشیا، یواےای،قطر،عمان سے پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ سال 2024 میں بیرون ممالک سے 4 ہزار 850 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے، جس میں سعودی...
بیرون ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام سے متعلق قانون سازی سخت کرنے کا فیصلہ، بل سینیٹ میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )بیرون ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام سے متعلق قانون سازی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ حکومت نے تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے قانون سازی کے تحت سخت اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کرلیا، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل کے اہم مندرجات سامنے آگئے۔وزارت داخلہ نے تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا، مجوزہ ترمیم کے مطابق مہاجرین کی اسمگلنگ کرنے والے شخص کو 10 سال قید اور ایک کروڑ روپے...
—فائل فوتو بیرون ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام کا وزارتِ داخلہ کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔ بل کے متن میں منظم بھیک مانگنے کی تعریف بیان کی گئی ہے، منظم بھیک مانگنے کا مطلب فراڈ قرار دیا گیا ہے، جس میں زور زبردستی سے بھیک منگوانا یا خیرات لینا، نیز منظم بھیک مانگنے سے مراد دھوکہ دہی، زبردستی، ورغلا کر یا لالچ دے کر خیرات لینا شاملِ تصور ہو گا۔بل کے مطابق منظم بھیک مانگنا کسی عوامی مقام پر خیرات مانگنا یا وصول کرنا ہے، قسمت کا حال بتا کر کرتب دکھا کر بھیک مانگنا بھی منظم بھیک مانگنا قرار دیا گیا ہے، منظم بھیک مانگنے سے مراد بہانے سے اشیاء فروخت کرنا بھی...