سال 2024 سے اب تک 5ہزار سے زائد پاکستانی بھکاری بیرون ممالک سے ملک بدر
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
سال 2024 سے اب تک 5ہزار سے زائد پاکستانی بھکاری بیرون ممالک سے ملک بدر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ سال 2024 سے لے کر اب تک 5 ہزار 402 پاکستانی بھکاریوں کو مختلف ممالک سے ملک بدر کیا جا چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریری رپورٹ کے مطابق ملک بدر کیے گئے بھکاریوں کی سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب سے سامنے آئی ہے، جہاں سے 5 ہزار 33 پاکستانی بھکاریوں کو واپس بھیجا گیا۔سال 2024 کے دوران مجموعی طور پر 4 ہزار 850 پاکستانی بھکاری بیرون ممالک سے ملک بدر کیے گئے جس میں سعودی عرب سے 4 ہزار 498، عراق سے 242، ملیشیا سے 55، اور متحدہ عرب امارات سے 49 بھکاریوں کو واپس بھیجا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2025 میں اب تک 552 پاکستانی بھکاری ملک بدر کیے جاچکے ہیں جس میں سعودی عرب سے 535، یو اے ای سے 9، عراق سے 5 بھکاریوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔فہرست میں قطر اور عمان جیسے خلیجی ممالک کا بھی ذکر کیا گیا ہے، تاہم وہاں سے ملک بدر کیے گئے افراد کی تعداد کی الگ تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔وزارت داخلہ نے یہ اعداد و شمار قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کی سرگرمیوں پر مثر نگرانی کی اشد ضرورت ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردوبارہ حملے کا سوچا تو جو بچا ہے وہ بھی ختم کر دینگے، وزیراعظم کا مودی کو دو ٹوک پیغام دوبارہ حملے کا سوچا تو جو بچا ہے وہ بھی ختم کر دینگے، وزیراعظم کا مودی کو دو ٹوک پیغام چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت بورڈ اجلاس، سیکٹر سی تیرہ کے نظر ثانی شدہ لے آوٹ پلان کی منظوری بھارت پر حملے سے قبل آرمی چیف نے نماز فجر کی امامت کروائی، یہ لمحات رقت آمیز تھے، خواجہ آصف سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 3.20فیصد رہا آذربائیجان کے سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات، بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارک باد دی عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانی بھکاری ممالک سے ملک بدر بھکاریوں کو ملک بدر کیے سال 2024
پڑھیں:
اعظم سواتی بیرون ملک جا سکتے، نام کسی سٹاپ لسٹ میں نہیں، ایف آئی اے کی یقین دہانی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کا 13 اگست کو صبح 9 بجے بیرون ملک جانے کا پروگرام ہے تاہم ان کا نام فہرست میں شامل ہونے کے باعث وہ سفر نہیں کر پا رہے، عدالت کے نام نکالنے کے حکم کے باوجود انہیں ایئرپورٹ پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
دعا ہے ججز ہمت کر کے انصاف دیں اور سزاؤں کو غیر قانونی قرار دیں: علیمہ خان
سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ اعظم سواتی کا نام اب کسی بھی فہرست میں شامل نہیں اور انہیں سفر کی اجازت ہے جس پر نمائندہ ایف آئی اے نے بھی عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ درخواست گزار اب بیرون ملک جا سکتے ہیں، عدالت نے مؤقف سننے کے بعد اعظم سواتی کی درخواست نمٹا دی۔