اسلام آباد:

وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ سال 2024 سے لے کر اب تک 5ہزار402 پاکستانی بھکاریوں کو مختلف ممالک سے ملک بدر کیا جا چکا ہے۔

ایوان میں جمع کرائی گئی تحریری رپورٹ کے مطابق ملک بدر کیے گئے بھکاریوں کی سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب سے سامنے آئی ہے، جہاں سے 5ہزار33 پاکستانی بھکاریوں کو واپس بھیجا گیا۔

سال 2024 کی تفصیلات:

سال 2024 کے دوران مجموعی طور پر 4ہزار850 پاکستانی بھکاری بیرون ممالک سے ملک بدر کیے گئے۔

سعودی عرب سے 4,498 عراق سے 242 ملیشیا سے 55 متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 49

سال 2025 کی تفصیلات (تاحال):

سال 2025 کے اب تک کے عرصے میں 552 پاکستانی بھکاری ملک بدر کیے جا چکے ہیں۔

سعودی عرب سے 535 یو اے ای سے 9 عراق سے 5

اس فہرست میں قطر اور عمان جیسے خلیجی ممالک کا بھی ذکر کیا گیا ہے، تاہم وہاں سے ملک بدر کیے گئے افراد کی تعداد کی الگ تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

وزارت داخلہ نے یہ اعداد و شمار قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کی سرگرمیوں پر مؤثر نگرانی کی اشد ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملک بدر کیے سے ملک بدر

پڑھیں:

اسلام آباد ائرپورٹ :تھائی لینڈ جانے والا مسافر آف لوڈ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251117-08-3
اسلام آباد(آن لائن)جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر آف لوڈ کر لیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائی ہوئی۔جعل سازی سے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔تھائی لینڈ جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔عارف خان نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ354 کے ذریعے ملائیشیاء جا رہا تھا‘ملزم کا تعلق مردان سے ہے‘ملزم کے پاسپورٹ پر بیرون ملک آمد و روانگی کی جعلی امیگریشن اسٹمپس لگی ہوئی تھی‘ملزم کے پاسپورٹ پر ملائیشیاء انٹری کی اسٹمپ جعلی نکلی۔مذکورہ اسٹمپس کے حوالے سے سسٹم میں بھی کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہ تھا ۔ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔

خبر ایجنسی سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ہندوتوا بیرون ملک پنجے گاڑ رہی ہے!
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان تاریخی دورہ پر واشنگٹن روانہ
  • سعودی عرب ‘ 22 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم گرفتار
  • سعودی ولی عہد امریکا کے دورے پر روانہ؛ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدوں کا امکان
  • سعودی عرب: 22 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار
  • رواں سال خیبرپختونخوا میں قتل، اقدام قتل اور اغواء کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
  • اسلام آباد ائرپورٹ :تھائی لینڈ جانے والا مسافر آف لوڈ
  • پشاور، غیرقانونی پاکستانی دستاویزات سے سعودی ویزا حاصل کرنیکی کوشش کرنیوالے 5 افغانی گرفتار
  • پشاور، غیرقانونی پاکستانی دستاویزات سے سعودی ویزا حاصل کرنے کی کوشش کرنیوالے 5افغانی گرفتار
  • غیرقانونی پاکستانی دستاویزات سے سعودی ویزا حاصل کرنیکی کوشش کرنیوالے 5 افغانی گرفتار