بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کے لئے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف ملکوں سے ڈی پورٹ ہونے والوں کے پاسپورٹ منسوخ اور مقدمہ درج کیا جائے گا۔
اجلاس میں ڈی پورٹ ہونےوالوں کو 5 سال کیلئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں بھی ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان پر نئے سفری دستاویزات حاصل کرنے پر پابندی ہوگی۔
پاسپورٹ قوانین مزید سخت اور بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔
محسن نقوی نے زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا ڈی پورٹ ہونے والے افراد پاکستان کیلئے بین الاقوامی سطح پر شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں، ڈی پورٹ ہونے والوں سے آئندہ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ نے شرکت کی۔
یاد رہے وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیرون ممالک سے بے دخل پاکستانی گداگروں کی تفصیلات پیش کی تھیں۔
جس میں بتایا تھا کہ سال 2024 سے تاحال بیرونی ممالک سے 5402 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے۔
وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، عراق، ملایشیا، یواےای،قطر،عمان سے پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے۔
وزارت داخلہ کے مطابق کہ سال 2024 میں بیرون ممالک سے 4 ہزار 850 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے، جس میں سعودی عرب سے 4498، عراق 242 ، ملایشیا سے 55، یو اے ای سے 49 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2025میں بیرون ممالک سے 552 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے ہیں، جس میں سعودی عرب سے 535 ، یو اے ای 9، عراق سے 5 پاکستانی بھکاری شامل ہیں۔
مزید پڑھیں :رمیز راجہ نے پی ایس ایل 10 کی فاتح ٹیم کی پیشگوئی کردی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہونے اجلاس میں
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت بین الوزارتی اجلاس، بیرونِ ملک مشنز کی کارکردگی کا جائزہ
اسلام آباد:وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں بیرونِ ملک مشنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزارتِ خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطح کا بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومت کی کارکردگی، بالخصوص بیرونِ ملک پاکستان مشنز کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے رپورٹ بھی پیش کی گئی جب کہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے پاکستان کے سفارتی اثر و رسوخ کو مزید مضبوط بنانے، مشنز کی کارکردگی کو قومی اسٹریٹجک اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرنے اور بیرونِ ملک ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر ہم آہنگی و تعاون کے ذریعے مزید موثر بنانے پر زور دیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیرِ پیٹرولیم، وزیرِ مملکت برائے ریلوے، قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سیکرٹری کابینہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، تجارت، داخلہ، انسانی وسائل و ترقی، اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹریز سمیت وزارتِ خزانہ، اطلاعات اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔