اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بیرونی ممالک سے ملک بدر کئے گئے پاکستانی بھکاریوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، سعودی عرب، عراق، ملایشیا، یواےای،قطر،عمان سے پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیرون ممالک سے بے دخل پاکستانی گداگروں کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔

وزارت داخلہ نے بے دخل پاکستانی بھکاریوں کی تحریری تفصیلات پیش کیں، جس میں بتایا کہ سال 2024 سے تاحال بیرونی ممالک سے 5402 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، عراق، ملایشیا، یواےای،قطر،عمان سے پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ سال 2024 میں بیرون ممالک سے 4 ہزار 850 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے، جس میں سعودی عرب سے 4498، عراق 242 ، ملایشیا سے 55، یو اے ای سے 49 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے ہیں۔

سال 2025میں بیرون ممالک سے 552 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے ہیں، جس میں سعودی عرب سے 535 ، یو اے ای 9، عراق سے 5 پاکستانی بھکاری شامل ہیں۔
مزیدپڑھیں:گرمی کی شدت میں اضافے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ممالک سے

پڑھیں:

علیمہ خان کے نام موجودجائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش، دسویں بار وارنٹ بھی جاری

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے نام موجود جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئی.راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی جہاں آج بھی علیمہ خان اور ان کے وکلا پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے مسلسل غیرحاضری پردسویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ اس کے علاوہ پنجاب ریونیو بورڈ نے علیمہ خان کی جائیداد سے متعلق 38 اضلاع کے ڈی سیز کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق علیمہ خان کے نام پر ضلع بھکر میں 51 کنال 16 مرلے اراضی ہے، ضلع لاہور میاں موضع میر میں علیمہ خان کے نام پر ایک کنال 4 مرلے زمین ہے، موضع نور پور کمبواں لاہور میں علیمہ خان کے نام ایک کنال اراضی ہے۔رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ تحصیل رائے ونڈ موضع سلطان میں علیمہ خان کے نام 64 کنال 14 مرلے اراضی ہے، ضلع میانوالی میں علیمہ خان کے نام 217 کنال 5 مرلے ہیں جب کہ موضع بازار شیخوپورہ میں علیمہ خان کے نام 4 کنال 13 مرلے اراضی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب کے 4 اضلاع میں علیمہ خان کے نام کل 338 کنال اراضی علیمہ خان کے نام ہے۔دوران سماعت پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے علیمہ خان کی مسلسل غیرحاضری پر پراپرٹی سیل کرنے کی استدعا کی اور بتایا کہ عدالتی حکم پرعلیمہ خان کے مختلف بینکوں میں 37 اکاؤنٹ فریز کردیے گئے ہیں۔ عدالت نے علیمہ خان کے ایک نجی بینک کے 15 اور دوسرے بینک کا ایک اکاؤنٹ فریز کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔  بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے جہاں علیمہ خان پر 26 نومبر کےاحتجاج میں جلاؤ، گھیراؤ، کارسرکار میں مداخلت اور کارکنوں کو پرتشدد احتجاج پر اکسانے کا الزام ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • مصنوعی ذہانت کے تاریک پہلو کیا ہیں، دنیا میں کتنے افراد استعمال کر رہے ہیں؟
  • ملک کے پسماندہ ترین علاقوں کی فہرست جاری، بلوچستان کے کتنے اضلاع شامل ہیں؟
  • سونے کی قیمت میں بہت بڑی کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • سلامتی کونسل اجلاس، حماس نے ٹرمپ کے امن منصوبے کی قرارداد کے مسودے کو مسترد کر دیا
  • علیمہ خان کے نام جائداد کی تفصیلات عدالت میں پیش
  • سلامتی کونسل اجلاس، حماس نے ٹرمپ کے امن منصوبے کی قرارداد کے مسودے کو مسترد کردیا
  • امارات ایئرلائن کا 38 ارب ڈالر کا بڑا آرڈر، بوئنگ سے مزید کتنے طیارے خریدے گی؟
  • علیمہ خان کے نام موجودجائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش، دسویں بار وارنٹ بھی جاری
  • موضوع: عراق انتخابات، عوام کی جیت