2025-09-19@06:45:12 GMT
تلاش کی گنتی: 17

«چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور»:

    انسانی حقوق کی کارکن اور وکیل ایمان زینب مزاری-حاضر نے اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے رجسٹرار کو رواں ہفتے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کے ساتھ مکالمے کے دوران خود کیساتھ پیش آنے والے ’افسوسناک واقعے‘ کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے۔ اپنی درخواست میں ایمان زینب مزاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی شیئر کی، انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یہ خط لکھ رہی ہوں تاکہ معزز چیف جسٹس کی عدالت نمبر 1 کی 11 ستمبر 2025 کی صبح 9 بجے سے 11 بجے تک کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کی جائے، کیوں کہ اس دوران میرے ساتھ ایک افسوسناک...
    چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور ایڈوکیٹ ایمان مزاری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ہائی کورٹ میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور ایمان مزاری میں تلخ مکالمہ ہوا ، چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی آرڈر پاس کروں گا تو مس مزاری نیچے جا کر پروگرام کر دیں گی کہ ڈکٹیٹر بیٹھا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور ایڈوکیٹ ایمان مزاری کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اب کوئی آرڈر پاس کروں گا تو مس مزاری نیچے جا کر پروگرام کر دیں گی کہ ڈکٹیٹر بیٹھا ہے۔جس پر ایمان...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+وقائع نگار )جسٹس محمد سرفراز ڈوگرنے منگل کے روز بطور باقاعدہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔صدر زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ایوانِ صدر اسلام آباد میں حلف لیا، تقریب میں آئی ایچ سی کے ججوں، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور وکلاء  برادری نے شرکت کی۔پریذیڈنٹ ہاؤس میں حلف برداری کے بعداسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے پر چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب کا انعقاد کیاگیا، وفاقی پولیس کے دستے نے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کو سلامی پیش کی، اس موقع پر جوڈیشل افسران،وکلاء  اور ہائیکورٹ ملازمین کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے حلف لیا، تقریب میں سینئر وکلا کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی حلف برداری تقریب میں موجود تھے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر نادہندگان کیخلاف آپریشن میں تیزی ، لیسکو نے کتنی ریکوری کر لی ؟ تفصیلات جاری قبل ازیں سندھ اور...
    جسٹس سرفراز محمد ڈوگر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ہے۔ منگل کے روز ایوان صدر میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری ہوئی، جسٹس سرفراز محمد ڈوگر نے بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ حلف اٹھا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ یہ بھی پڑھیں: ججز سینیارٹی کیس: تبادلے پر آیا جج نیا حلف لے گا اس پر آئین خاموش ہے، جسٹس محمد علی مظہر تقریب حلف برداری میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرداخلہ محسن نقوی اور دیگر وفاقی وزرا نے شرکت کی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی تقریب حلف برداری میں موجود تھیں، سینیئر وکلا کی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کی موسم گرما کی تعطیلات میں ججز کی چھٹیوں اور دستیابی کا آفس آرڈر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کوئی چھٹی نہیں کریں گے، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محمد آصف نے ابھی شیڈول نہیں بتایا جبکہ دیگر ججز تقریباً ایک ماہ چھٹی کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جولائی اور اگست 2025 کے لیے عدالتی تعطیلات کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت عدالت کے مختلف معزز ججز کی دستیابی اور عدم دستیابی کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی موسم گرما کی تعطیلات میں ججز کی چھٹیوں اور دستیابی کا آفس آرڈر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کوئی چھٹی نہیں کرینگے، جسٹس...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری ) جسٹس سرفراز ڈوگر آئینی اور قانونی طور مستقل چیف جسٹس کے منصب کیلئے متفقہ طور پر کامیاب ہوگئے جوڈیشل کمیشن نے اکثریتی فیصلے کی روشنی میں تمام ابہام دور کردئیے۔جوڈیشل کمیشن نے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کو بھاری اکثریت سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کے لئے نامزد کردیا گیا جبکہ پشاور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کیلئے بھی ناموں کی منظوری دے دی گئی ۔۔ سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس منصور علی شاہ کا اجلاس کی کارروائی کے دوران اعتراض سامنے آیا انہوں نے26ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ پہلے کرنے کا مطالبہ کردیا لیکن جوڈیشل کمیشن ممبران نے اکثریت کی بنیاد پر انکی تجویز مسترد کردی چیئرمین جوڈیشل کمیشن...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کا معاملہ جو اس سال یکم فروری سے بہت سارے تنازعات کا شکار رہا ہے بالآخر طے ہو گیا اور جسٹس سرفراز ڈوگر کی بطور چیف جسٹس تعیناتی سے بظاہر حکومتی اتحاد کو ایک کامیابی ملی ہے۔ امروز جوڈیشل کمیشن اجلاس سے قبل 19 جون کو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے صدر مملکت کو اختیار دیا جس کی رو سے صدرِ مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو سینیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر رکھتے ہوئے انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں مستقل تعیّنات بھی کیا۔ 28 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے آئینی بینچ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سینیارٹی کے تعین کے معاملے پر صدر مملکت آصف زرداری نے فیصلہ لیتے ہوئے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا سینئر ترین جج قرار دے دیا گیاہے جس سے ان کے مستقل چیف جسٹس بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔جس کے بعداب اسلام آبادہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے لیے جوڈیشل کمیشن میں 3سینئر ترین ججوں میں مقابلہ ہوگا، اگلے قومی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اس معاملے کو رکھے جانے کا امکان ہے،کمیشن کے ارکان کی کثرت رائے سے نئے چیف جسٹس کا فیصلہ کیا جائے گا۔حکومت قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر جب کہ اپوزیشن ارکان کی طرف سے جسٹس محسن اخترکیانی اور گل...
    ججز تبادلے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار نہیں دے رہے، اکثریتی فیصلہ ، سرفراز ڈوگر قائمقام چیف جسٹس برقرار ،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے تین دو کی اکثریت سے فیصلہ دیا۔جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس صلاح الدین پنہور نے اکثریتی فیصلہ دیا، جبکہ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد نے اختلافی نوٹ لکھا۔عدالت نے ججز کی سینارٹی سے متعلق معاملہ صدرِ پاکستان کو واپس ریمانڈ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججز کے تبادلے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار نہیں دے رہے۔ اکثریتی فیصلے میں ہدایت دی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ ،ڈی جی امیگریشن اور ڈائریکٹر نیب کو شوکاز نوٹس کا معاملہ ،جسٹس بابر ستار کے ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر برہم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس، جسٹس بابر ستار کے آرڈر معطل ہونے کے باوجود ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر برہم ،قائمقام چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بنچ کے جسٹس بابر ستار کا آج کا آرڈر بھی معطل کرنے کے ریمارکس ۔ قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بنچ نے انٹراکورٹ اپیل پر...
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عدالت نے وکیل کا پانچ منٹ بھی انتظار نہیں کیا، انہوں نے سلمان صفدر کا ایک منٹ بھی انتظار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈوگر صاحب شاید اسی کام کے لیے آئے ہیں، ڈوگر صاحب کے پاس اور کوئی بھی کیس نہیں تھا جبکہ سماعت کے دوران دونوں ججز اٹھ کر چلے گئے۔ علیمہ خان نے کہا کہ یہ خاص شخص لائے گئے ہیں ان کی سنیارٹی بھی نہیں تھی، ہم بالکل ان پر تحفظات کا اظہار کر...
    آرمی چیف بتائیں 2صوبوں میں سیکیورٹی ناکامی کی وجہ کیا ہے، رہنما پی ٹی آئی عامر ڈوگر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملوں کو سیکیورٹی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس چیف، آرمی چیف اور تمام ہیڈز آئیں اور پارلیمان کو بتائیں کہ 2صوبوں میں سیکیورٹی فیلئیر کی وجہ کیا ہے۔پی ٹی آئی چیف وہیپ عامر ڈوگر نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں افسوسناک واقعے کو سیکیورٹی فیلئیر قرار دے دیا۔انہوں نے پارلیمنٹ میں ان کیمرہ سیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سیکیورٹی فیلئیر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملوں کو سیکیورٹی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلیجنس چیف، آرمی چیف اور تمام ہیڈز آئیں اور پارلیمان کو بتائیں کہ 2 صوبوں میں سیکیورٹی فیلئیر کی وجہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی چیف وہیپ عامر ڈوگر نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں افسوسناک واقعے کو سیکیورٹی فیلئیر قرار دے دیا۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں ان کیمرہ سیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سیکیورٹی فیلئیر ہے، اس حادثے پر پارلیمنٹ میں ان کیمرہ سیشن بلانا چاہئیے۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ انٹیلیجنس چیف، آرمی چیف اور تمام ہیڈز آئیں اور پارلیمان کو بتائیں...
    جسٹس سرفراز ڈوگر کو بطور چیف جسٹس کام سے روکا جائے، پانچ ججز کا سنیارٹی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے اپنی سینیارٹی کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کرتے ہوئے معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ ججز نے سینئر وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ججز کی جانب سے سنیارٹی کے خلاف دائر کردہ ریپریزنٹیشن مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے سینارٹی کپ خلاف درخواست دائر کردی۔درخواست گزارججز میں جسٹس محسن کیانی، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابرستار، جسٹس رفعت امتیاز اور جسٹس بابرستار شامل ہیں۔درخواست میں...
    لاہور ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہو کر آنے والے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سپریم کورٹ تعیناتی کے بعد قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ لیکن اِسلام آباد ہائیکورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر تاحال جسٹس ڈوگر کی نہ تو تاریخِ تعیناتی کا ذکر ہے اور نہ ہی اُن کے پروفائل کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزارت قانون کی جانب سے گزشتہ رات جسٹس سرفراز ڈوگر کی قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ جسٹس سرفراز ڈوگر کی اِسلام آباد ہائیکورٹ تعیناتی کے خلاف نہ صرف اِسلام آباد بار کونسل نے احتجاج کیا بلکہ اِس...
    اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے دیگر ہائی کورٹس سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کو ٹرانسفر کیے جانے کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میںججز کا ٹرانسفر آئین کے تحت ہوا ‘ صوبوں سے مزید ججز آنے چاہئیں‘اسلام آباد ہائی کورٹ وفاقی اکائیوں کی علامت ہے، یہ محض ایک ماربل کی سفید عمارت نہیںہے، جب ہم دور دراز علاقوں میں جاتے ہیں تو وہاں کے جج ہمیں سوالیہ نظروں سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایکٹ کے سیکشن 3 کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ میں تمام وفاقی اکائیوں کی مساوی...
۱