5 ماہ کے تنازعات کے بعد جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کا معاملہ جو اس سال یکم فروری سے بہت سارے تنازعات کا شکار رہا ہے بالآخر طے ہو گیا اور جسٹس سرفراز ڈوگر کی بطور چیف جسٹس تعیناتی سے بظاہر حکومتی اتحاد کو ایک کامیابی ملی ہے۔ امروز جوڈیشل کمیشن اجلاس سے قبل 19 جون کو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے صدر مملکت کو اختیار دیا جس کی رو سے صدرِ مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو سینیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر رکھتے ہوئے انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں مستقل تعیّنات بھی کیا۔
28 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے آئینی بینچ کے فیصلے کے خلاف نظرِثانی اپیل دائر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن نے چاروں ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس صاحبان کے ناموں کی منظوری دے دی
آج کے اجلاس میں شامل پی ٹی آئی کے جوڈیشل کمیشن رکن بیرسٹر علی ظفر نے وی نیوز کو بتایا کہ اجلاس سے قبل اس بات پر اعتراض اُٹھایا گیا کہ 5 ججز کی اپیل کے فیصلے کا انتظار کیا جائے اس کے بعد تعیناتی کی جائے۔ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، صوبائی وزیرِ قانون خیبر پختونخواہ اور پی ٹی آئی اراکین بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر نے اس تجویز کی حمایت کی۔ اجلاس ملتوی کرنے کے حوالے سے جب رائے شماری کرائی گئی تو 10 اراکین نے اجلاس جاری رکھنے کی رائے دی۔ جس کے بعد جسٹس سرفراز ڈوگر کی حمایت میں 9 ووٹ پڑے، جسٹس محسن اختر کیانی کی حمایت میں 2 اور جسٹس میاں گُل حسن اورنگزیب کی حمایت میں 4 ووٹ ڈالے گئے۔ اس طرح کثرتِ رائے سے جسٹس سرفراز ڈوگر اِسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس تعیّنات ہو گئے۔
جسٹس سرفراز ڈوگر کی تعیناتی کا عمل کس طرح مکمل ہوا؟56 سالہ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کو صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے یکم فروری 2025 کو بذریعہ ٹرانسفر اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات کیا۔ ان کے ساتھ سندھ ہائیکورٹ سے جسٹس خادم حسین سومرو اور بلوچستان ہائیکورٹ سے جسٹس محمد آصف کو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر کیا گیا۔
جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر 8 جون 2015 سے لاہور ہائیکورٹ میں بطور جج خدمات سرانجام دے رہے تھے جبکہ یکم فروری کو انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات کیا گیا۔ وہ جج بننے سے قبل بطور وکیل خدمات انجام دے رہے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہو کر آنے والے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سپریم کورٹ تعیناتی کے بعد قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
مزید پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ کے جج کا جوڈیشل کمیشن کو خط، سابق جج کی مسلسل نامزدگی پر اعتراض
جسٹس سرفراز ڈوگر کی بذریعہ ٹرانسفر اسلام آباد ہائیکورٹ تعیناتی کے خلاف نہ صرف اسلام آباد بار کونسل نے احتجاج کیا بلکہ اس ہائیکورٹ کے 5 جج صاحبان نے سابق چیف جسٹس عامر فاروق کے سامنے سینیارٹی کے ایشو کو لے کر ایک ریپریزنٹیشن بھی فائل کی جو مسترد کردی گئی۔ قبل ازیں جسٹس سرفراز ڈوگر کا بطور ایکٹنگ چیف جسٹس نوٹیفیکیشن جاری ہوا تھا۔
جسٹس سرفراز ڈوگر کے حلف سے متعلق مباحثہجسٹس سرفراز ڈوگر اور دیگر جج صاحبان کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بذریعہ ٹرانسفر تعیناتی سے ایک سوال بار بار اٹھایا گیا کہ آیا وہ دوبارہ سے حلف لیں گے یا نہیں۔ سپریم کورٹ آئینی بینچ نے اپنے 19 جون کے فیصلے میں اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفر ہو کر آنے والے ججز کی سینیارٹی اُن کی ہائیکورٹ کا جج بننے سے شمار ہو گی اور اُن کو نئے حلف کی ضرورت نہیں۔
جسٹس سرفراز ڈوگر کی تعیّناتی کے خلاف مزاحمتجسٹس سرفراز ڈوگر کی تعیّناتی کے خلاف اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے زبردست مزاحمت کی۔ 3 فروری کو ہڑتال بھی کی گئی لیکن مزاحمت نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکی۔ اس کے علاوہ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس بابر ستار کے درمیان مقدمات کو مقرر کیے جانے سے متعلق بھی قانونی نقاط کو لے کر تلخیاں چلتی رہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر جسٹس سرفراز محمود ڈوگر لاہور ہائیکورٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر جسٹس سرفراز محمود ڈوگر لاہور ہائیکورٹ اسلام ا باد ہائیکورٹ میں اسلام ا باد ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی جسٹس سرفراز ڈوگر ا جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس کی حمایت کے خلاف کی تعی کے بعد
پڑھیں:
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے جسٹس سرفراز اور پشاور ہائیکورٹ کیلئے جسٹس عتیق کا نام منظور
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے جسٹس سرفراز اور پشاور ہائیکورٹ کیلئے جسٹس عتیق کا نام منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔
چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں جس میں سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے لیے ہر ہائیکورٹ کے سینئر ترین تین ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس عتیق شاہ کے نام کی منظوری دے دی ہے۔
اس کے علاوہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے جسٹس سرفرازڈوگرکے نام کی منظوری دے دی گئی ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے لیے جسٹس جنیدغفار، جسٹس ظفر راجپوت اور جسٹس اقبال کلہوڑو کے ناموں پرغور ہوگا۔ چیف جسٹس بلوچستان کے لیے جسٹس روزی خان بڑیچ، جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس اقبال کاسی کے ناموں پر غورہوگا۔
واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے13مستقل اراکین ہیں تاہم ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے کمیشن کے ممبران کی تعداد 16 ہو گی جب کہ کم ازکم 9 ممبران کی اکثریت سے چیف جسٹسز کا تقرر ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن میں چیف جسٹس پاکستان، سپریم کورٹ کے 4 ججز، اٹارنی جنرل، 2 حکومتی اراکین اور 2 اپوزیشن اراکین شریک ہیں۔جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بار کی نمائندگی احسن بھون کریں گے اور جوڈیشل کمیشن میں اسپیکر قومی اسمبلی کی نامزد روشن خورشید بھروچہ بھی شریک ہوں گی۔
ہر صوبے کے چیف جسٹس کے لیے صوبائی وزیر قانون، ہائیکورٹ بار نمائندہ اور سابق جج شریک ہوگا، جوڈیشل کمیشن کے 16 ممبران میں سے کم از کم 9 ممبران کی اکثریت سے چیف جسٹس کا تقرر ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسمندری معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کو آگے بڑھایا جائے، چینی صدر پنجاب اسمبلی کے 26 ارکین کی رکنیت ختم کرنے کےلیے قانونی کارروائی شروع جوڈیشل کمیشن کا جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کرنے کا فیصلہ مستونگ: فتنہ الہندوستان کا تحصیل دفتر، بینکوں پر حملہ، لڑکا شہید، 2دہشت گرد ہلاک سی ڈی اے کی پارک انکلیو اسکیم میں خلاف ضابطہ پلاٹس الاٹمنٹ کا انکشاف مالی سال کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 28 ہزار کی نئی حد عبور کر گئی، وزیراعظم کا اظہار اطمینان پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو حلف لینے سے روک دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم