وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع زیارت میں زڑگئی ڈیم میں ڈوبنے والی 3 خواتین میں سے 2 کو اپنی جان پر کھیل کر زندہ بچانے والے بہادر نوجوان شمائل خان ملاخیل کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، وزیراعلیٰ نے نوجوان کے لیے تعریفی سرٹیفیکیٹ، نقد انعام اور پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ریسکیو فورس میں ملازمت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات کا دلخراش واقعہ، کیا صرف حکومت ذمہ دار ہے؟

واقعہ اتوار کے روز زیارت کے علاقے منہ کے زڑگئی ڈیم میں اس وقت پیش آیا جب مقامی افراد لکڑیاں جمع کر رہے تھے۔ حکام کے مطابق 3 خواتین، 16 سالہ روبینہ، ان کی کزن 17 سالہ بی بی عقیدہ اور رشتہ دار خاتون بی بی نجمہ لکڑیاں اکٹھی کر رہی تھیں کہ اچانک روبینہ کا پاؤں پھسل گیا اور وہ پانی میں جا گری۔ انہیں بچانے کی کوشش میں باقی دونوں خواتین نے بھی ڈیم میں چھلانگ لگا دی۔

مقامی افراد کے مطابق اس وقت جائے وقوعہ پر کوئی ریسکیو ٹیم موجود نہیں تھی۔ اسی دوران قریب پہاڑ پر موجود ایک خانہ بدوش نوجوان شمائل خان ملاخیل نے یہ منظر دیکھا تو دوڑتا ہوا آیا اور بغیر کسی حفاظتی جیکٹ یا سامان کے پانی میں چھلانگ لگا دی۔ اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے اس نے بی بی عقیدہ اور بی بی نجمہ کو زندہ باہر نکال لیا، تاہم بدقسمتی سے روبینہ کو بچایا نہ جا سکا۔

بعد ازاں لیویز، ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد کی کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد روبینہ کی لاش ڈیم سے نکالی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: چین: سیلابی ریلے میں بہتے شخص کو لمحوں میں بچانے کی ویڈیو وائرل

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے شمائل خان کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی، اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔ بلوچستان کا اصل چہرہ ایسے ہی لوگ ہیں جو اپنی جان کی پروا کیے بغیر دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔ بلوچستان وہ سرزمین ہے جہاں کے لوگ مجبور اور دکھی انسانوں کے لیے اپنی جان پر کھیل کر یہ احساس دلاتے ہیں کہ یہ عظیم لوگوں کی سرزمین ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بلوچستان جغرافیائی لحاظ سے آدھا پاکستان ہے، جہاں ریسکیو ٹیموں کو دور دراز علاقوں میں پہنچنے میں وقت لگتا ہے۔ ایسے میں سول سوسائٹی کے شمائل خان جیسے نوجوان صفِ اوّل میں رہ کر انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اعلان کیا کہ نوجوان کی اس خدمت کے عوض کچھ بھی دیا جائے کم ہے، مگر ایک ذمہ دار حکومت ہونے کی وجہ سے ہم شمائل خان کو نقد انعام، تعریفی سرٹیفیکیٹ اور پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ریسکیو فورس میں نوکری دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ژوب اور ہرنائی میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، 4 افراد بہہ گئے، 3 خواتین بھی شامل

بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق، مقامی افراد اور سوشل میڈیا پر شمائل خان کی بہادری کی خبریں سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نے یہ فیصلہ کیا۔ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے بھی اس اعلان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شمائل خان کو محکمے میں ملازمت دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انعام بلوچستان پاکستان خواتین زڑگئی ڈیم سرفراز بگٹی نوجوان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان پاکستان خواتین سرفراز بگٹی نوجوان مقامی افراد سرفراز بگٹی اپنی جان ڈیم میں کے لیے

پڑھیں:

گورنر کے پی کا سیاحوں کی جان بچانے والے نوجوانوں کو عمرے پر بھجوانے، سول ایوارڈ کی سفارش کا اعلان

گورنر نے دونوں نوجوانوں کی بہادری اور انسانی امداد کے جزبہ کو سراہا، گورنر نے دونوں نوجوانوں کو اپنی جانب سے عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا،  گورنر نے دونوں نوجوانوں کو انکی بہادری اور انسانی خدمت کے جزبہ پر تعارفی شیلڈ بھی پیش کی۔  اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے 2 نوجوانوں کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بھجوانے اور سول ایوارڈ دینے کے لیے وزیراعظم کو سفارش کرنے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوات واقعہ میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں نے ملاقات کی، گورنر خیبر پختونخوا نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کو مصنوعی کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔  گورنر نے دونوں نوجوانوں کی بہادری اور انسانی امداد کے جزبہ کو سراہا، گورنر نے دونوں نوجوانوں کو اپنی جانب سے عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا،  گورنر نے دونوں نوجوانوں کو انکی بہادری اور انسانی خدمت کے جزبہ پر تعارفی شیلڈ بھی پیش کی۔ 

گورنر کا محمد ہلال خان اور عصمت علی کو سول ایوارڈ دینے کیلئے وزیراعظم کو سفارش بجھوانے کا بھی اعلان کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مقامی بہادر نوجوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر مصنوعی کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچائی، مقامی نوجوانوں کی یہ بہادری اور انسانی امداد کا جزبہ قابل تعریف ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے چئیرمین ہلال احمر کو سوات آفس کو ایمرجنسی خدمات کی فراہمی کیلئے مزید مستحکم کرنے اور  ہلال احمر سوات آفس کو دستیاب ایمبولینسز کیساتھ کشتی لگانے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • نوکری چھوڑ کر آن لائن بیکری کھولنے والی کوئٹہ کی حمیدہ نور قبائلی خواتین کے لیے اعلیٰ مثال
  • سوات واقعہ: سیاحوں کی جان بچانے والے نوجوانوں کو عمرے پر بھجوانے کا اعلان
  • زڑگئی ڈیم میں خواتین کو بچانے والے نوجوان کیلئے نوکری دینے کا اعلان
  • گونر پختونخوا کا سیاحوں کی جان بچانے والے نوجوانوں کو عمرہ پر بھیجنے کا اعلان
  • بلوچستان: دو روز میں سیلابی ریلے اور ڈیم میں ڈوبنے سے 5 خواتین جاں بحق
  • گورنر کے پی کا سیاحوں کی جان بچانے والے نوجوانوں کو عمرے پر بھجوانے، سول ایوارڈ کی سفارش کا اعلان
  • بلوچستان میں دہشتگردی برداشت نہیں کیا جائیگا، سرفراز بگٹی
  • ژوب: سیلابی ریلے میں بہنے والی 4 خواتین کی تدفین
  • دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور نوجوان کی لاش مل گئی، تعداد 12 تک جا پہنچی