عشرہ محرم الحرام ،سالانہ مجلس عزاجمعہ 4جولائی کو شام ساڑھے 4بجے ، رفعت ہاشمی، مکان نمبر 273، سٹریٹ 75، جی 9 تھری اسلام آباد میں بپا ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
عشرہ محرم الحرام ،سالانہ مجلس عزاجمعہ 4جولائی کو شام ساڑھے 4بجے ، رفعت ہاشمی، مکان نمبر 273، سٹریٹ 75، جی 9 تھری اسلام آباد میں بپا ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)عشرہ محرم الحرام میں جاری مجالس کے سلسلے میں جمعہ 4 جولائی، 8 محرم الحرام کو شام 4:30 بجے سالانہ مجلس عزا، رفعت ہاشمی، مکان نمبر 273, سٹریٹ 75, جی-3/9 اسلام آباد میں بپا ہو گی جس سے علامہ سید عمران حسین زیدی آف کراچی خطاب کریں گے۔ بعد از مجلس شبیہ ذوالجناح و علم سرکار وفا حضرت عباس برآمد ہو گاجڑواں شہروں کی ممتاز ماتمی انجمنیں نوحہ خوانی کریں گی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ ، کون سے صوبے کا کون چیف جسٹس ہوگا، دستاویز سب نیوز پر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ ، کون سے صوبے کا کون چیف جسٹس ہوگا، دستاویز سب نیوز پر یو این سلامتی کونسل کی صدارت، پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کیلئے پرعزم ہے، اسحاق ڈار امریکا سے آئی خاتون نے اسلام قبول کرکے دیر بالا کے نوجوان سے شادی کرلی اسلام آباد، مصنف و تجزیہ کار سردار فہیم کے قتل کا معمہ حل، دو ملزمان گرفتار سوات، وفاقی وزیر کا ہوٹل زد میں آنے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن روک دیا گیا پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان نوجوانوں کے تعاون کے فروغ کے لیے تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخطCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محرم الحرام اسلام آباد
پڑھیں:
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ ، کون سے صوبے کا کون چیف جسٹس ہوگا، دستاویز سب نیوز پر
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ ، کون سے صوبے کا کون چیف جسٹس ہوگا، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد، بلوچستان، پشاور اور سندھ ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کے لیے جسٹس روزی خان کا نام منظور کر لیا گیا ہے۔بلوچستان ہائیکورٹ سے تین سینئر ججز جسٹس روزی خان، جسٹس کامران خان اور جسٹس اقبال کے ناموں پر غور کیا گیا، تاہم کمیشن نے بالآخر جسٹس روزی خان کے نام پر اتفاق کیا۔دوسری جانب، پشاور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس عتیق شاہ کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ اس نشست کے لیے جسٹس عتیق شاہ، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی کے نام زیرغور آئے تھے۔
اسی طرح سندھ ہائیکورٹ کیلئے محمد جنید غفار کو مستقل چیف جسٹس بنانے کی منظوری دی گئی جو کہ سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر ہیں۔ جسٹس جنید غفار کی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی متفقہ طور پر ہوئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب ناموں پرغور ہوا۔ جس میں سے جسٹس سرفراز ڈوگر کو مستقل چیف جسٹس بنانے کی منظوری دی گئی جو کہ سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر ہیں۔ جسٹس سرفراز ڈوگر کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری بھی کثرت رائے سے دی گئی۔
بعد ازاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن نے وزیراعظم آفس کوخط لکھ دیااور جوڈیشل کمیشن کی کارروائی سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو باضابطہ آگاہ کیا گیا،نیازمحمد خان نے خط میں جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ آرٹیکل 175-اے کی شق 8 کے تحت مزید کارروائی عمل میں لائی جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریو این سلامتی کونسل کی صدارت، پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کیلئے پرعزم ہے، اسحاق ڈار یو این سلامتی کونسل کی صدارت، پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کیلئے پرعزم ہے، اسحاق ڈار امریکا سے آئی خاتون نے اسلام قبول کرکے دیر بالا کے نوجوان سے شادی کرلی اسلام آباد، مصنف و تجزیہ کار سردار فہیم کے قتل کا معمہ حل، دو ملزمان گرفتار سوات، وفاقی وزیر کا ہوٹل زد میں آنے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن روک دیا گیا پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان نوجوانوں کے تعاون کے فروغ کے لیے تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط چھبیسویں آئینی ترمیم کا فیصلہ پہلے کیا جائے، جسٹس منصور کا جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے دوران اعتراضCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم