ٹرمپ کا ایلون مسک پر طنز: ’’سبسڈی ختم کریں تو واپس جنوبی افریقہ چلا جائے گا‘‘
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
ٹرمپ کا ایلون مسک پر طنز: ’’سبسڈی ختم کریں تو واپس جنوبی افریقہ چلا جائے گا‘‘ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر دیے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایلون مسک تاریخ میں شاید سب سے زیادہ سبسڈی حاصل کرنے والا شخص ہے۔ اگر یہ مالی امداد نہ ہو، تو وہ اپنا کاروبار بند کر کے جنوبی افریقہ واپس جا سکتا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں ٹھیک ہیں، لیکن حکومت کی طرف سے عوام پر ان کی خریداری لازم قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای وی مینڈیٹ ان کی انتخابی مہم کے ہمیشہ خلاف رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اگر اسپیس ایکس، ٹیسلا اور دیگر اداروں کو دی جانے والی سبسڈی روک دی جائے تو حکومت اربوں ڈالر بچا سکتی ہے۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شاید ہمیں “ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE)” سے کہلوانا چاہیے کہ وہ اس معاملے کی جانچ کرے۔
ٹرمپ کی یہ تنقید ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ایلون مسک نے کانگریس میں قرض کی حد بڑھانے والے بل پر تنقید کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ اگر یہ بل منظور ہوا تو وہ نئی سیاسی جماعت “امریکا پارٹی” تشکیل دیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب اسمبلی کے 26 ارکین کی رکنیت ختم کرنے کےلیے قانونی کارروائی شروع پنجاب اسمبلی کے 26 ارکین کی رکنیت ختم کرنے کےلیے قانونی کارروائی شروع جوڈیشل کمیشن کا جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کرنے کا فیصلہ سی ڈی اے کی پارک انکلیو اسکیم میں خلاف ضابطہ پلاٹس الاٹمنٹ کا انکشاف تھائی لینڈ: آئینی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو حلف لینے سے روک دیا ایلون مسک کی ’پاگل پن والے اخراجات کا بل‘ منظور کرنے پر ’امریکا پارٹی‘ بنانے کی دھمکیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایلون مسک
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی مردان توڑ پھوڑ و فائرنگ کیس ختم کرنے کی منظوری دے دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیسز واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ نے مردان میں 9 مئی کو پیش آنے والے ہنگامہ آرائی، پتھراؤ اور فائرنگ کے کیس کو واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے بعد مقدمے کے قانونی معاملات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صوبائی حکومت نے اس مقصد کے لیے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللہ کو خصوصی پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انعام اللہ نے ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کی جانب سے لکھا گیا خط عدالت میں جمع کرایا، جس میں مقدمہ واپس لینے کی استدعا کی گئی تھی، عدالت نے درخواست وصول کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔
یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو مردان میں ہنگامہ آرائی کے دوران پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے تھے، جن میں کارکنان، راہگیر اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ اس مقدمے میں ایم این اے مجاہد خان، ظاہر شاہ طورو سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔
عدالتی کارروائی کے تناظر میں اس کیس کی واپسی کو ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے، تاہم حتمی فیصلہ آئندہ سماعت پر سامنے آئے گا۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان