جسٹس سرفراز ڈوگر کو بطور چیف جسٹس کام سے روکا جائے، پانچ ججز کا سنیارٹی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے اپنی سینیارٹی کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کرتے ہوئے معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ ججز نے سینئر وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔
ججز کی جانب سے سنیارٹی کے خلاف دائر کردہ ریپریزنٹیشن مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے سینارٹی کپ خلاف درخواست دائر کردی۔درخواست گزارججز میں جسٹس محسن کیانی، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابرستار، جسٹس رفعت امتیاز اور جسٹس بابرستار شامل ہیں۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ صدر کو ججز کے تبادلے کے لامحدود اختیارات نہیں۔ مفاد عامہ کے بغیر ہائیکورٹ کے ججز کا تبادلہ نہیں کیا جاسکتا۔درخواست میں وفاقی حکومت، ٹرانسفر کیے گئے ججز اور مختلف ہائیکورٹس کو فریق بنایا گیا ہے، جبکہ درخواست کے ساتھ حکم امتناعی کی علیحدہ درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں 13 مختلف استدعائیں کی گئی ہیں، جن میں جسٹس سرفراز ڈوگر سمیت تین ججز کو کام سے روکنے کی استدعا بھی شامل ہے۔ درخواست گزاروں نے مقف اختیار کیا ہے کہ صدر کے اختیارات کو جوڈیشل کمیشن کی منظوری سے مشروط کیا جائے۔مزید برآں، درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریٹو کمیٹی اور ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹیوں کی تشکیل نو کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ججز کے ٹرانسفر کا نوٹیفیکیشن اور سابق چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے سینیارٹی ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں جوڈیشل کمیشن کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی فہرست پر نظرثانی کے عمل کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس سرفراز ڈوگر کو سینیارٹی میں سینئر پیونی جج تعینات کرنے کے خلاف ریپریزنٹیشن دائر کی گئی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا۔ اب سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184(3) کے تحت درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میں صدر مملکت کے اختیارات پر سوال اٹھاتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ قرار دے کہ صدر کو آرٹیکل 200(1) کے تحت ججز کے تبادلے کے لامحدود اختیارات حاصل نہیں اور مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ منتقل نہیں کیا جا سکتا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جسٹس سرفراز ڈوگر سپریم کورٹ پانچ ججز

پڑھیں:

کوئٹہ، وزیراعلیٰ اور کور کمانڈر کا یوم عاشورہ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

سی پی او آفس کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے آئی جی پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جلوسوں، مجالس اور عوامی مقامات پر فول پروف سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم، آئی جی بلوچستان معظم جاں انصاری اور اعلیٰ حکام نے سی پی او آفس کا دورہ کیا اور یوم عاشورہ کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اعلیٰ حکام کو سکیورٹی انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ اور حکام نے سنٹرل پولیس آفس میں قائم D3C مانیٹرنگ روم کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جلوس کے روٹس، حساس مقامات اور داخلی راستوں کی مؤثر نگرانی کی جائے۔ سکیورٹی ادارے مکمل الرٹ رہیں۔ یوم عاشورہ کے انتظامات میں معمولی کوتاہی بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے حکومت، فورسز اور عوام یکجا ہیں۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے آئی جی پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جلوسوں، مجالس اور عوامی مقامات پر فول پروف سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے نئے ضوابط 2025 کا اجرا
  • کوئٹہ، وزیراعلیٰ اور کور کمانڈر کا یوم عاشورہ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
  • سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی جانب سے نیا پروسیجر جاری
  • جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8 جولائی کو بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عہدے کا حلف اٹھائیں گے
  • جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8 جولائی کو بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عہدے کا حلف اٹھائیں گے
  • سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے نئے ضوابط 2025ء کا اجرا
  • سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا ضابطہ جاری، اجلاس کیلئے دو ارکان کی موجودگی لازمی قرار
  • سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا پروسیجر 2025 جاری کر دیا گیا
  • سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا، اگرتحریک انصاف کا مخصوص نشستوں کا حق نہیں تودیگر جماعتوںکو بھی نہیں لینی چاہیں: حامد میر
  • برطانیہ میں ’’فلسطین ایکشن گروپ‘‘ پر پابندی ہٹانے کی درخواست مسترد