غزہ: اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز

غزہ (آئی پی ایس) غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری سے ایک اور فلسطینی صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید ہوگئے۔

فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز ایک کیفے پر حملہ کیا جس میں غزہ کے بے گھر لوگ پناہ لیے ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق کیفے پر بمباری سے 21 فلسطینی شہید ہوئے اور فلسطینی فلمساز، ڈائریکٹر اورصحافی اسماعیل ابو حطاب بھی شہید ہونے والوں میں شامل تھے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری میں خاتون صحافی بیان ابو سلطان بھی زخمی ہوئیں۔

اس حوالے سے فلسطینی میڈیا کا بتانا ہے کہ غزہ کی کہانی دنیا تک پہنچانے میں اسماعیل ابو حطاب کا کردار ناقابل فراموش ہے، ابو حطاب 2 نومبر2023 کو بھی ایک اسرائیلی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسماعیل ابو حطاب کی شہادت کے بعد غزہ کے شہید صحافیوں کی تعداداب 231 ہوگئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگانے والوں کو ویزا نہ دینے کا اعلان کر دیا امریکا نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگانے والوں کو ویزا نہ دینے کا اعلان کر دیا نئے دور میں پارٹی کے خود انقلاب کے تقاضوں کو مزید عملی جامہ پہنایا جائے ، چینی صدر غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری، مزید 88فلسطینی شہید واشنگٹن پوسٹ کا ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان نہ پہنچنے کا دعوی، وائٹ ہاوس کابھی ردعمل آ گیا عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب میں مستقل رہائش کی خواہش کا اظہار دنیا نے بھارتی مؤقف رد کر دیا، سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں ہو سکتا: وزیر دفاع TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: صحافی اسماعیل ابو حطاب اسرائیلی بمباری

پڑھیں:

غزہ میں غذائی قلت کے باعث 66 بچے شہید، اسرائیلی نسل کشی جاری

غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں اور محاصرے کے نتیجے میں غذائی قلت اور طبی سہولیات کی کمی کے باعث 66 فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں جب کہ ہزاروں کی جانیں خطرے میں ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے غزہ کی گزرگاہوں کی بندش، امداد کی راہ میں رکاوٹیں، اور انسانی بنیادوں پر امدادی کاموں میں رکاوٹوں نے علاقے میں انسانی المیہ پیدا کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے مطابق، غزہ میں روزانہ 112 سے زائد بچے غذائی قلت کے باعث اسپتالوں میں لائے جا رہے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں صفائی، صاف پانی، اور خوراک کی شدید قلت ہے۔ بیشتر اسپتال بند یا جزوی طور پر کام کر رہے ہیں۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ اگر فوری امداد نہ پہنچی تو 14 ہزار سے زائد بچوں کی زندگیاں اگلے 48 گھنٹوں میں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

دریں اثنا، اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں امداد کے منتظر شہریوں پر حملے بھی جاری ہیں، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو چکی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں صہیونی مظالم کی انتہا(140نہتے مسلم شہید)
  • غزہ پر اسرائیلی بمباری میں مزید 74 فلسطینی ہلاک
  • غزہ میں اسرائیل کا خونریز حملہ، اسکولوں پر بمباری، 60 فلسطینی شہید
  • اسرائیلی فوج کی غزہ پر شدید بمباری، 95 فلسطینی شہید ہوگئے
  • اسرائیل کی غزہ پر بمباری، متعدد فلسطینی صحافی شہید
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری، مزید 88فلسطینی شہید
  • اسرائیلی فوج کی پناہ گزین اسکول پر بمباری، مزید 68 فلسطینی شہید
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری، مزید 88 فلسطینی شہید
  • غزہ میں غذائی قلت کے باعث 66 بچے شہید، اسرائیلی نسل کشی جاری