جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8 جولائی کو بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عہدے کا حلف اٹھائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8 جولائی کو بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عہدے کا حلف اٹھائیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8جولائی کو بطورچیف جسٹس اسلا م آباد ہائی کورٹ عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب 8جولائی کو دوپہر ڈیڑھ بجے ایوان صدر میں ہوگی۔
صدر مملکت نے سنیارٹی لسٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا سنیئر ترین جج قرار دیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمسجد اقصیٰ ہماری ’ریڈلائن‘ ہے، ہر قیمت پردفاع کریں گے: حماس پنجاب میں بارش کا رواں اسپیل کب تک جاری رہے گا؟ پی ڈی ایم اے نے بتا دیا سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے نئے ضوابط 2025ء کا اجرا یہ وقت خاموشی کا نہیں،بیداری کا ہے،نئے پاکستان کے لیے آواز اٹھائیں،محمد عارف کراچی: لیاری میں عمارت گرنےکے بعد ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری، جاں بحق افرادکی تعداد 27 ہوگئی اسلام آباد میں شدید بارش و ژالہ باری کے بعد ایمرجنسی آپریشن شروع امریکا میں شدید بارشوں کے بعد تباہ کن سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی، 27 لڑکیاں لاپتاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اسلام ا باد
پڑھیں:
یہ وقت خاموشی کا نہیں،بیداری کا ہے،نئے پاکستان کے لیے آواز اٹھائیں،محمد عارف
یہ وقت خاموشی کا نہیں،بیداری کا ہے،نئے پاکستان کے لیے آواز اٹھائیں،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، کرپشن، بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور عوام کی بدترین حالت کے پیشِ نظر بانی تحریکِ انقلاب پاکستان محمد عارف نے ایک پرامن عوامی تحریک کا اعلان کردیا ہے۔
محمد عارف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ انقلاب خون سے نہیں، قانون سے آئے گا۔ ہماری جدوجہد کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کے خلاف نہیں بلکہ ظلم، ناانصافی، اور مہنگائی کے خلاف ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ ہر پاکستانی کو انصاف، سستی تعلیم، صحت اور زندگی گزارنے کے لیے بنیادی سہولتیں میسر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب اُس وقت آئے گا، جب پورا ملک نکلے گا! ہمیں اپنی خاموشی توڑنی ہوگی، یہ وقت ہے کہ سب پاکستانی مل کر قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے حقوق کی جنگ لڑیں۔ یہ احتجاج صرف احتجاج نہیں، بلکہ ایک اجتماعی ضمیر کی بیداری ہے۔
محمد عارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند مخصوص طبقے دولت سمیٹ کر عوام کو نظر انداز کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک دوسرے کی مدد کا موقع دیا ہے مگر ہم نے اسے خودغرضی میں بدل دیا ہے۔ تحریکِ انقلاب اسی سوچ کو بدلنے کا نام ہے۔
تحریکِ انقلاب کا منشور واضح ہے: پرامن احتجاج،انصاف کی فراہمی، مہنگائی کا خاتمہ، تعلیم و صحت سب کے لیے،بنیادی انسانی حقوق کی بحالی۔۔
محمد عارف نے کہا کہ یہ وقت خاموشی کا نہیں، بلکہ بیداری کا ہے۔ آئیں، ایک نئے پاکستان کے لیے آواز اٹھائیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکراچی: لیاری میں عمارت گرنےکے بعد ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری، جاں بحق افرادکی تعداد 27 ہوگئی کراچی: لیاری میں عمارت گرنےکے بعد ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری، جاں بحق افرادکی تعداد 27 ہوگئی اسلام آباد میں شدید بارش و ژالہ باری کے بعد ایمرجنسی آپریشن شروع امریکا میں شدید بارشوں کے بعد تباہ کن سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی، 27 لڑکیاں لاپتا ایلون مسک نے اپنی نئی سیاسی جماعت “امریکا پارٹی” لانچ کر دی آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے: خواجہ آصف راولپنڈی میں 250 بوسیدہ عمارتیں خطرناک قرار، میٹرو پولیٹن کا فوری انخلا کا حکمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم