امریکا نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگانے والوں کو ویزا نہ دینے کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
امریکا نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگانے والوں کو ویزا نہ دینے کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (آئی پی ایس) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے اسرائیل مخالف نعرے لگانے والوں کو امریکی ویزا نہ دینے کا اعلان کردیا۔
برطانیہ کے سالانہ موسیقی کے میلے گلاسٹنبری فیسٹیول میں گلوکاروں نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے تھے۔
گلاسٹنبری فیسٹیول میں جاری کنسرٹ کے دوران آئرلینڈ کے ریپ گانے والے گروپ نی کیپ (Kneecap) نے فلسطین کو آزاد کرو(free Palestine) اور مرگ بر اسرائیلی فوج (death death IDF) کے نعرے لگائے تھے۔
‘فلسطین کو آزاد کرو’ برطانیہ میں کنسرٹ کے دوران گلوکاروں نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے لگادیے
اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمے دار حماس ہے، اس نے مرنے والے 2 امریکیوں کی باقیات بھی اب تک روکی ہوئی ہیں۔
ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ جو غیر ملکی تشدد کی حمایت کرتے ہیں انہیں امریکی ویزا نہیں دیں گے اور اسرائیل مخالف نعرے لگانے والوں کو بھی امریکی ویزا نہیں دیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے عالمی کشیدگی کے دور میں سفارتی ذمہ داری سنبھال لی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا باضابط صدر بن گیا نئے دور میں پارٹی کے خود انقلاب کے تقاضوں کو مزید عملی جامہ پہنایا جائے ، چینی صدر غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری، مزید 88فلسطینی شہید واشنگٹن پوسٹ کا ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان نہ پہنچنے کا دعوی، وائٹ ہاوس کابھی ردعمل آ گیا عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب میں مستقل رہائش کی خواہش کا اظہار دنیا نے بھارتی مؤقف رد کر دیا، سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں ہو سکتا: وزیر دفاع برطانوی یوٹیوبر اپنے کھوئے ہوئے ایئرپوڈز واپس لینے پاکستان پہنچ گیا، پولیس کا بھرپور تعاونCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نعرے لگانے والوں کو ویزا نہ
پڑھیں:
ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا “ہفتہ یکجہتی فلسطین” منانے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے “ہفتہ یکجہتی فلسطین” منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ غزہ انسانیت کا مسئلہ ہے تمام باضمیر انسانوں کو غزہ کے لیے اکٹھا کریں گے۔ 6اکتوبر کو ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں یوم سیاہ منائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے فلسطین کے مسئلے، گلوبل صمود فلوٹیلا اور اس میں شریک افراد کی گرفتاری، اور دیگر طلبہ مسائل پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پریس کانفرنس میں ناظم صوبہ پنجاب شمالی احمد عبداللہ ،ناظم اسلام آباد مصعب روحان ،حاشر عباسی سیکرٹری اسلام آباد ، ترجمان اسلام آباد عزیز الرحمان اور سراج الحق نے شرکت کی۔
ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے کہاکہ غزہ کی صورت حال سب کے سامنے ہے دوسال سے جنگ مسلط کی گئی ، غزہ دنیا کی سب سے بڑی جیل کا منظر پیش کررہی ہے، 63 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، 90فیصد میڈیکل انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے ،غزہ میں قحط کا عالم ہے ،اسرائیل نے قحط غزہ پر مسلط کیا ہواہے، اسرائیل امدادی سامان داخل ہونے نہیں دے رہاہے مگر افسوس کہ دنیا اس پر خاموش ہے ، باختیار لوگ بھی صرف مذمتی بیان جاری کررہے ہیں اپنا کردار ادا نہیں کررہے، دنیا میں امن کا ٹھیکیدار بھی اسرائیل کی پشت پناہی کررہاہے امریکہ نے اربوں ڈالر کا اسلحہ اسرائیل کو دیا ہے۔
” ہفتہ یکجہتی فلسطین” کا اعلان کرتے ہیں 6 اکتوبر کو یوم سیاہ منائیں گے سیاہ پٹیاں لگائیں گے۔ 10اکتوبر تک تقریبات جاری رہیں گی۔ 7اکتوبر کو پورے پاکستان میں یکجہتی فلسطینی ریلی کریں گے ریلیاں تعلیمی اداروں میں نکالی جائیں گئیں،8 اکتوبر کو پورے پاکستان میں پریس کلبوں کے سامنے کیمپ بھی لگائے جائیں گے ۔9اکتوبر کو تعلیمی اداروں میں وال آف فلسطین بنائیں گے ، فلسطینیوں کے لیے اپنی آواز بلند کریں گے ۔ قائداعظم دوریاستی حل کی بات نہیں کرتے تھے، حکومت اس پر یوٹرین لے رہی ہے، ہم صرف ایک ریاست فلسطین کو تسلیم کرتے ہیں۔ غزہ کے معاملے پر جس جس ملک نے خاموشی اختیار کی ہے وہ مجرم ہے، اسرائیل نے 7ممالک پر حملے کئے ہیں ۔