فلسطین کے حق میں نعرے لگانے پر برطانوی میوزک بینڈ کے اراکین امریکا جانے سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
برطانیہ میں گلاسٹنبری میوزک فیسٹیول کے دوران اسرائیلی فوج کے خلاف اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگانے پر امریکی حکومت نے میوزک بینڈBob Vylan کے اراکین کے امریکی ویزے منسوخ کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی طلبہ امریکا کے نشانے پر، ویزوں کی ’جارحانہ‘ منسوخی پر چین کا شدید ردعمل
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شو کے دوران بینڈ کے گلوکار نے اسٹیج پر نعرے لگاتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ڈی ایف مردہ باد لگائے۔ انہوں نے ’دریا سے سمندر تک، فلسطین آزاد ہو کر رہے گا‘ کا نعرہ بھی بلند کیا تھا۔
اس دوران بینڈ کی پرفارمنس کو براہ راست نشر کیا گیا تھا جس پر بعد ازاں بی بی سی نے کہا تھا کہ اس قسم کے نعروں کے دوران لائیو نشریات کو روکا جانا چاہیے تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گلاسٹنبری میں کی جانے والی نفرت انگیز تقاریر اور نعروں کی روشنی میں Bob Vylan کے اراکین کے ویزے منسوخ کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیے: بین الاقوامی طلبا کے ویزوں کی منسوخی، نئی امریکی پالیسی کیا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ وہ غیر ملکی جو نفرت اور تشدد کی ترویج کرتے ہیں لہٰذا ان کا امریکا میں خیرمقدم نہیں کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازعے پر بڑھتی ہوئی بین الاقوامی بحث کا حصہ بن گیا ہے جس میں مختلف ممالک کی حکومتیں اپنے موقف کا اظہار کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم
واضح رہے کہ فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے والے گلوکاروں کی جانب سے مختلف عالمی سطح پر ردعمل سامنے آتے ہیں جہاں بعض افراد اس کو اظہار رائے کی آزادی کا حصہ سمجھتے ہیں تو دوسرے اسے قومی مفادات اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف قرار دیتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی ویزے امریکی ویزے منسوخ برطانوی ریپ برطانوی میوزک بینڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی ویزے امریکی ویزے منسوخ برطانوی ریپ برطانوی میوزک بینڈ
پڑھیں:
امریکا میں ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے؛ خوفناک آگ بھڑ اُٹھی
امریکی ریاست مونٹانا کے ایئرپورٹ پر دو مسافر بردار طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے اور ان میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔
امریکی ریاست مونٹانا کے شہر کالی اسپیـل میں واقع کالی اسپیـل سٹی ایئرپورٹ پر ایک مسافر بردار چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران ایک پارک شدہ جہاز سے ٹکرا گیا۔
طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ جس پر فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کیا گیا۔
ایئرپورٹ پر کھڑا طیارہ غیر فعال تھا جب کہ لینڈنگ کرنے والے طیارے میں پائلٹ سمیت 4 افراد موجود تھے۔
جنھوں نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔
خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دونوں طیاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔