مون سون میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں،چیئرمین این ڈی ایم اے کا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے آفات کا بہت زیادہ خطرہ ہے۔
مون سون کی موجودہ صورتحال پر جاری پیغام میں انہوں نے سوات میں سیلاب سے ہوئی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے آفات کا بہت زیادہ خطرہ ہے، موجودہ مون سون سیزن کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، شمالی علاقوں میں شدید گرمی اور شدید بارش کی وجہ سے تیزی سے پگھلنے والے گلیشیئر دریاؤں اور ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب کا باعث بن سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ مون سون کے دوران ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافے کا امکان ہے، تفریحی سرگرمیوں کے دوران آبی گزرگاہوں کے قریب احتیاط برتیں، عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ باخبر رہیں اوراین ڈی ایم اے ڈیزاسٹرالرٹ ایپ کی رہنمائی کا استعمال کرتے ہوئے احتیاطی تدابیراختیار کریں، این ڈی ایم اے تمام متعلقہ ایجنسیوں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال کے بارے میں بروقت ابتدائی انتباہات فراہم کرتا ہے، این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے 6 سے 8 ماہ قبل الرٹ جاری کرنے کے لیے لیس ہے۔
چیئرمین نے کہا کہ این ڈی ایم اے ممکنہ موسمی حالات کے بارے میں متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ فعال رابطے کو یقینی بناتا ہے، تمام متعلقہ ایجنسیوں کو این ڈی ایم اے الرٹس کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری کرنی چاہیے، خطرے والے علاقوں میں ضلعی اور صوبائی انتظامیہ پرمون سون کے دوران زوردیا جاتاہے کہ وہ ممکنہ خطرات سے نمٹنے لیے بروقت اقدامات کریں،عوام موسم میں آبی گزرگاہوں، ندیوں اور ندی نالوں پر جانے سے گریز کریں اورتفریحی سرگرمیوں کے دوران احتیاط برتیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے کی وجہ سے کے دوران
پڑھیں:
میرپورخاص، ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میرپور خاص میں ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ، اہم شاہراہوں پر تجاوزات کی بھر مار اور رکشہ مافیا ٹریفک جام کرنے میں اہم کردار ادا کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے اہم شاہراہوں پوسٹ آفس چوک مارکیٹ چوک جمیل شہید روڈ بلدیہ شاپنگ سینٹر روڈ پر تجاوزات کی بھر مار اور غیر قانونی رکشہ چنگچی اسٹینڈ کی وجہ سے پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ٹریفک اہلکار اور بلدیہ انکروچمنٹ کا عملہ یومیہ بھتے کی وجہ سے خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں اولڈ سول اسپتال اور نیو ٹاؤن میں ٹریفک اہلکاروں کی ملی بھگت سے ناجائز اسٹینڈ قائم ہیں تجاوزات کی بھر مار اور غیر قانونی چنگچی اسٹینڈ کے سبب لوگ شدید اذیت میں مبتلا ہیں مگر انتظامیہ خواب خرگوش میں مصروف ہے دوسری جانب ایک بار پھر انتظامیہ نے عدالتی احکاماتِ پر تجاوزات کے خلاف نماشء کاروائی کا سلسلہ شروع کردیا ہے اینٹی انکروچمنٹ ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورنگ زیب مغل اور کارپوریشن عملے کے ہمراہ مارکیٹ سے اقبال روڈ تک تیسرے فیز میں کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے تجاوزات ضبط کرلی گئی۔ اس موقع پر اینٹی انکروچمنٹ ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورنگ زیب مغل کا کہنا تھا کہ اب تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تجاوزات ضبط کرنے کے ساتھ جرمانے میں عائد کیے جارہے ہیں جبکہ شہر کے اہم تجارتی مراکز میں تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 10 دسمبر تک یہ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ شہری حلقوں نے بھی انتظامیہ کے اس آپریشن کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں بغیر سیاسی اثرو رسوخ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے۔