پولیس مقابلے کے بعد ڈکیت گینگ کے سرغنہ کی ڈی ایس پی اور پیپلز پارٹی رہنما کو دھمکیاں
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
سندھ کے ضلع قمبر شہدادکوٹ کے تھانہ سجاول جونیجو کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد خطرناک جرائم پیشہ گروہ ”ڈاہانی گینگ“ کے سرغنہ خان محمد ڈاہانی کی دھمکی آمیز ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس نے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔
ویڈیو میں خان محمد ڈاہانی کھلے الفاظ میں ڈی ایس پی مزمل سومرو اور پیپلز پارٹی کے رہنما سردار سجاد سومرو کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں میں اپنے اپنے گاؤں خالی کردیں، بصورت دیگر سنگین انجام کے لیے تیار رہیں۔ ویڈیو میں ڈاہانی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ڈی ایس پی مزمل سومرو نے اس کے تین ساتھیوں کو اٹھا کر ”ہاف فرائی“ کیا ہے۔
خان محمد ڈاہانی نے سردار سجاد سومرو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’تینوں گاؤں خالی کر دے، 24 گھنٹے میں تمہیں پتہ چل جائے گا۔‘ اس نے مزید کہا کہ سومرو برادری کے تمام افراد علاقے سے نکل جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب سجاول جونیجو پولیس نے ایک مبینہ مقابلے کے بعد تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے تھے، جن کا تعلق مبینہ طور پر ڈاہانی گینگ سے بتایا جا رہا ہے۔ اسی واقعے کے ردعمل میں یہ ویڈیو سامنے آئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ویڈیو کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور خان محمد ڈاہانی کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ تاہم ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد مقامی آبادی میں سخت خوف کی لہر دوڑ گئی ہے، اور شہری اپنی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کو سندھ میں صوبہ بننے سے متعلق خبردار کردیا
تصویر بشکریہ، سوشل میڈیا مصطفیٰ کمالوفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کو سندھ میں صوبہ بننے سے متعلق خبردار کردیا ہے۔
کراچی میں گفتگو کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی نظام سے متعلق بل پر بات نہ کی تو 18ویں ترمیم بھی ختم ہوگی اور سندھ میں صوبہ بھی بنے گا۔
انہوں نے پیشگوئی کی کہ آنے والے مہینوں میں بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیم بھی آئے گی اور منظور بھی ہوگی۔
مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کو معاملے پر آن کیمرہ بات چیت کی دعوت بھی دی اور کہا کہ جس طرح آپ 18ویں ترمیم کا کریڈٹ لیتے ہیں، بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیم کا بھی کریڈٹ لیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 27ویں ترمیم میں اس بل کو شامل کرنے کےلیے تیار نہیں تھی، حکومت نے کہا کہ اس بل کو آئندہ ترمیم میں لازمی دیکھیں گے۔
وفاقی وزیر صحت نے مزید کہا کہ کراچی دودھ دینے والی گائے ہے، اسے چارہ نہیں دو گے تو کیسے چلے گا، آپ این ایف سی ایوارڈ لیتے ہیں لیکن پی ایف سی تو ہے ہی نہیں۔