2025-04-25@10:55:22 GMT
تلاش کی گنتی: 17

«کہ متوفی»:

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد واٹر ٹینکر کو مشتعل افراد کے ہاتھوں جلنے سے بچا کر قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سعید آباد کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8 ای میں خونی واٹر ٹینکر نے نماز پڑھنے والے بزرگ شہری کو روند کر زندگی سے محروم کر دیا۔ ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 75 سالہ عارف خان کے نام سے کی گئی، جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی جائے وقوعہ کے قریب ہی گلی کا رہائشی تھا اور نماز پڑھنے جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران متوفی واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، جبکہ حادثے...
    کراچی میں پیش آنے والے مختلف ٹریفک حادثات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملیر لنک روڈ کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ کے ساتھ لگے ہوئے درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جبکہ حادثے میں کار بری طرح سے تباہ ہوگئی۔ متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے فاطمہ بقائی اسپتال ٹول پلازہ پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 18 سالہ احمد کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی 25 سالہ شیر محمد کو طبی امداد فراہم کی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی بلوچ گوٹھ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے کمسن لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ شیرشاہ پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ کچی آبادی کے قریب ٹریفک حادثے میں کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 8 سالہ شرجیل ولد واحد بخش کے نام سے کی گئی، ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن آغا اسلم نے بتایا کہ حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے پیش آیا تھا جس کا ڈرایئور موقع سے ٹریکٹر سمیت فرار ہوگیا...
    کراچی میں مختلف واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسر ٹاؤن سیکٹر 36 کچی آبادی کے قریب سانپ کے ڈسنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ عمر کے نام سے کی گئی جبکہ منگھوپیر مائی گاڑی نہر میں ڈوب کر کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 10 سالہ احسن کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر...
    اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ ٹول پلازہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور کوسٹر میں تصادم ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔ نیشنل ہائی وے لنک روڈ ٹول پلازہ کے قریب کوسٹر اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش اسٹیل ٹاؤن پولیس نے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچائی جسے بعدازاں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور تھا جس کی فوری شناخت نہیں ہو سکی جبکہ زخمی ڈرائیور 40 سالہ عمیر کوسٹر کا ڈرائیور ہے جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
    شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور کے علاقے نیو ٹرک اڈا گیٹ نمبر 6 کے قریب ٹریلر اور سوزوکی کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی سوزوکی ڈرائیور تھا جس کی شناخت 38 سالہ بشیر احمد کے نام سے کی گئی جبکہ ماڑی پور پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی ہاکس بے کا رہائشی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریلر اور سوزوکی کو اپنے قبضے میں لے لیا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ دریں اثنا قیوم آباد سے اختر کالونی کی جانب...
    کراچی: موچکوکے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا ، ایک بھائی جاں بحق جبکہ 2 بھائی زخمی ہوگئے۔  ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف کے مطابق لکی چڑھائی  کے قریب تین سگے بھائی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ان پر تیز رفتار ڈمپر چڑھ دوڑاجس کے نتیجے میں ایک بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ دو بھائی زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے اسپتال پہنچایا۔   پولیس نے موقع پر پہنچ کرڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، متوفی کی شناخت راحب ولد افغان جبکہ زخمیوں کی شناخت سعد افغان اور ملیر افغان کے نام سے ہوئی ہے،  زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر  ہے۔ پولیس نے  متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور...
    شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں بزرگ شہری سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ دونوں متوفین راہگیر تھے۔ تفصیلات کے مطابق صفورا گلستان بس اڈے کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ بس کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ متوفی راہگیر تھا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی جبکہ اس کی عمر 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ دریں اثنا لیاری بہار کالونی بینک والی گلی کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا...
    کراچی کے علاقے کورنگی میں ٹریفک کے دو ٹریفک حادثات کے دوران دو  افراد جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی گودام چورنگی سوئی گیس آفس کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا جس کا ڈرائیور موقع سے ٹریلر سمیت فرار ہوگیا۔ اس حوالے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثنا کورنگی سنگر چورنگی الحسن اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا...
    کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار چائنہ پورٹ کے قریب گراؤنڈ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کی شناخت 40 سالہ سید مہتاب احمد کے نام سے ہوئی، متوفی منظور کالونی کا رہائشی اور اسٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا تھا، وہ گزشتہ روز گھر سے نکلا اور واپس نہیں لوٹا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے پاس سے اس کا قومی شناختی کارڈ، پرس، گھڑی اور دیگر قیمتی چیزیں ملی ہیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لاش کو گاڑی میں سوار نامعلوم ملزمان پھینک کر فرار ہوئے۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن محمد عرفان راؤ کا کہنا ہے کہ بظاہر جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں، لاش پوسٹ مارٹم کے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)گلشن معمار ایوب شاہ مزار کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ تین کمسن بہن اور بھائی زخمی ہوگئے۔متوفی کی لاش اور زخمیوں کو چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔(جاری ہے) ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 20 سالہ اسماعیل ولد رحیم کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے بہن بھائیوں 4 سالہ دعا ، 5 سالہ ریحان اور 6 سالہ انس کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔متوفی اسماعیل اور تینوں بچے موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات...
    بھینس کالونی میں ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں شیر خوار بچہ جاں بحق جبکہ ماں زخمی ہوگئی، اتحاد ٹاؤن میں کوچ نے نوعمر لڑکے کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھینس کالونی کے علاقے روڈ نمبر 6 مہران ہائی وے کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار پر ماں کی گود میں سوار 15 ماہ کا بیٹا سوہان علی شاہ جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی والدہ 28 سالہ شبانہ زوجہ نور محمد شاہ زخمی ہوگئی ، ایس ایچ او شاہ سکھن جاوید ابڑو نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور شکیل کو گرفتار کر کے ٹریلر کو اپنے...
    ملیر کالا بورڈ کے قریب نالے میں گر کر بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے نکال کر سعود آباد تھانے منتقل کی جسے بعدازاں ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس ایچ او سعود آباد ضمیر نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 70 سالہ سلیم بیگ کے نام سے کی گئی جو کہ کالا بورڈ ملیر کا رہائشی اور مشین ٹول فیکٹر کا ریٹائرڈ ملازم تھا جو کہ اتفاقیہ طور نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ انہوں اس بات کی تردید کی ہے کہ متوفی موٹر سائیکل سمیت نالے میں گرا تھا جبکہ متوفی کے 3 بیٹے ہیں اور اس کی لاش اور موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان بھی ان کے حوالے...
    لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ راہگیر شدید زخمی ہوگیا۔ لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ راہگیر شدید زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ سہیل کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ شدید زخمی 43 سالہ شاہد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جو کہ راہگیر بتایا جاتا ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
۱