کراچی: ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو روند ڈالا، شیر خوار بچہ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
بھینس کالونی میں ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں شیر خوار بچہ جاں بحق جبکہ ماں زخمی ہوگئی، اتحاد ٹاؤن میں کوچ نے نوعمر لڑکے کو کچل کر ہلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھینس کالونی کے علاقے روڈ نمبر 6 مہران ہائی وے کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار پر ماں کی گود میں سوار 15 ماہ کا بیٹا سوہان علی شاہ جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی والدہ 28 سالہ شبانہ زوجہ نور محمد شاہ زخمی ہوگئی ، ایس ایچ او شاہ سکھن جاوید ابڑو نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور شکیل کو گرفتار کر کے ٹریلر کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔
جبکہ متوفی بچے کی لاش اور زخمی والدہ کو ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔
اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
دریں اثنا بلدیہ اتحاد ٹاؤن روٹ اے 25 منی بس اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 12 سالہ منصور کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ متوفی راہگیر اور وقوعہ کے قریب مدرسے میں پڑھتا تھا جو ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا جبکہ ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن ایاز احمد نے بتایا کہ حادثہ سیون اسٹار کوچ کی ٹکر سے پیش آیا تھا جس کا ڈرائیور کوچ سمیت موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس اس کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تھائی لینڈ: پولیس کا طیارہ گر گیا، 6 افراد ہلاک
تھائی لینڈ کی پولیس کا چھوٹا طیارہ ساحل کے قریب سمندر میں گر گیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے ہواہن ایئر پورٹ کے قریب سمندر میں مقامی پولیس کا ٹوئن اوٹر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
تھائی نیشنل پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر واقعے کی تفصیل میں بتایا ہے کہ پولیس ایوی ایشن ڈویژن کا یہ طیارہ افسران کی پیرا شوٹ تربیت کے لیے آزمائشی پرواز پر تھا۔
تھائی ایمرجنسی سینٹر نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ صبح سوا 8 بجے پیش آیا ہے، طیارے میں 1 پائلٹ اور 5 پولیس اہلکار سوار تھے۔
Post Views: 1