کراچی میں ٹریفک حادثات میں مزید دو شہری جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے اورنگی بلوچ گوٹھ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے کمسن لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ شیرشاہ پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ کچی آبادی کے قریب ٹریفک حادثے میں کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 8 سالہ شرجیل ولد واحد بخش کے نام سے کی گئی، ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن آغا اسلم نے بتایا کہ حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے پیش آیا تھا جس کا ڈرایئور موقع سے ٹریکٹر سمیت فرار ہوگیا ہے جبکہ متوفی راہگیر اور اسی علاقے کا رہائشی تھا جس کا آبائی تعلق خیر پور سے تھا تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
دریں اثنا شیر شاہ پل پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمل 35 سال کے قریب ہے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی ٹکر
پڑھیں:
پاکستان سے آسٹریلوی ویزا کے لیے درخواست دینا اب مزید آسان ہوگیا ہے، آسٹریلین ہائی کمیشن
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین ہائی کمیشن پاکستان کا کہنا ہےکہ پاکستان سے آسٹریلوی ویزا کے لیے درخواست دینا اب مزید آسان ہوگیا ہے۔آسٹریلین ہائی کمیشن کے مطابق آسٹریلین امیگریشن ایپ اِمی (Immi App) اب پاکستان میں بھی آگئی ہے جس کے باعث آسٹریلیا کا ویزا لینےکا طریقہ اب پہلے سے بہت آسان ہوگیا ہے۔
آسٹریلین ہائی کمیشن کے مطابق یہ ایپ پاکستان کے لوگوں کا بہت سا وقت اور پیسے دونوں بچائےگی۔ ہائی کمیشن کے مطابق اگر کسی نے پہلے کبھی اپنی بائیومیٹرک آسٹریلین ادارے کو دی ہو اور ان کے پاس درست پاسپورٹ ہو تو دوبارہ بائیومیٹرک سینٹر جانے کی ضرورت نہیں۔آسٹریلین ہائی کمشنر ٹموتھی کین کا کہنا ہےکہ ایپ کے ذریعے پاکستانی سیاح، طالب علم یا ورک ویزا کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔آسٹریلین ہائی کمشنر کے مطابق ایپ کے ذریعے درخواست گزار بغیر کسی اپائنٹمنٹ کے اپنا پاسپورٹ اسکین کرسکےگا اور اپنی تصویر بھی ایپ کے ذریعے فراہم کرسکےگا۔ہائی کمشنر کے مطابق اب یہ ایپ 34 ملکوں میں چل رہی ہے، اس ایپ کو پوری دنیا میں آپریشنل کرنے کا منصوبہ 2026 کے شروع میں مکمل ہوجائےگا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کی ملاقات
مزید :