کراچی: ٹریفک حادثے میں ایک جاں بحق، راہگیر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ راہگیر شدید زخمی ہوگیا۔
لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ راہگیر شدید زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ سہیل کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ شدید زخمی 43 سالہ شاہد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جو کہ راہگیر بتایا جاتا ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: سٹی کورٹ میں رات گئے آتشزدگی، سینکڑوں مقدمات کاریکارڈ جل کر خاک
کراچی سٹی کورٹ میں رات گئے آتشزدگی سے سینکڑوں مقدمات کاریکارڈ جل کرخاک ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق شارٹ سرکٹ سے لگنے والے آگ سے لفٹ اور فوٹواسٹیٹ مشین بھی جل گئی، آگ لگنےسے سیکنڈ فور پر رکھا ہوا پولیس ریکارڈ بھی جل گیا۔
پولیس نے ضلع ایسٹ کی عدالتوں کا ریکارڈ لفٹ کے قریب رکھا ہوا تھا، آگ لگنے کی وجہ سٹی کورٹ کے ایف اور جی بلاک بجلی محروم ہوگیا۔
عدالتی عملے کے مطابق آگ رات دوسے ڈھائی بجے کے درمیان لگی، جب فائربریگیڈ پہنچی تولفٹ اور مقدمات کا ریکارڈ جل چکا تھا، آگ نے سٹی کورٹ کی ایف بلاک کی بلڈنگ کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔