2025-09-18@13:59:09 GMT
تلاش کی گنتی: 29
«کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم»:
حسن علی: تحریک انصاف کے نااہل ارکان اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب اسمبلی کے 2حلقوں سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع آئی پی پی کے مطابق آئی پی پی کاحلقہ این اے 129 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،پی پی 203 ساہیوال میں نعمان لنگڑیال کو ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔ پی پی 203 کی نشست پی ٹی آئی رائے مرتضی کے نااہل ہونے کے بعد خالی ہوئی ،پی پی 98 میں استحکام پاکستان پارٹی اجمل چیمہ کو میدان میں اتارے گی،پی پی 98 کی نشست جنید افضل ساہی کے نااہل ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد...
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستیں حصے کے مطابق لینے کی متفرق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی متفرق درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار وکلا سلطان محمد خان، طفیل شہزاد اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جب کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک حبیب نور بھی عدالت میں حاضر ہوئے۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ وکیل سلطان محمد خان نے مؤقف اختیار کیا کہ کچھ روز قبل2جولائی کو الیکشن کمیشن نے...
پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کا مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی)نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔پی ٹی آئی پی نے الیکشن کمیشن کے 5اپریل کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو 4 مارچ کے نوٹیفکیشن کو درست کرنے کا حکم دیا جائے۔پی ٹی آئی پی کی درخواست پر سماعت کل جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت میں ہوگی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد /پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک/صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ کے 27 جون کے فیصلے پرعملدرآمد کرتے ہوئے 74 مخصوص نشستیں بحال کردیں، مجموعی طور پر (ن) لیگ کو 43 ، پیپلزپارٹی کو 14 اور جے یوآئی کو 12 نشستیں مل گئیں، استحکام پاکستان پارٹی ، مسلم لیگ (ق) ، اے این پی ، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی پی کی ایک ایک نشست بحال کی گئی۔ قومی اسمبلی کی بحال کردہ 19نشستوں میں سے (ن) لیگ کو 13 ، پیپلزپارٹی کو 4 اور جے یوآئی کو 2 نشستیں ملیں‘حکومتی اتحاد کو دوتہائی اکثریت مل گئی۔عدالتی فیصلے کی روشنی میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 25 نشستیں بحال کی گئی ہیں جن میں جے یوآئی کو 10 ،...
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد ہر جماعت کو ملنے والی نشستوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ جاری کی گئی فہرست کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 6 نشستیں مسلم لیگ ن کے حصے میں آئی ہیں۔ جبکہ 8 سیٹیں جمعیت علما اسلام، پاکستان پیپلز پارٹی 5 اور ایک ایک نشست پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کو دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں بحال کردیں، نوٹیفکیشن جاری اسی طرح خیبرپختونخوا اسمبلی میں غیر مسلم مخصوص نشستوں میں سے 2 جمعیت علما اسلام، ایک مسلم لیگ ن اور ایک سیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے...

سمبڑیال: پی پی 52 ضمنی الیکشن، (ن) لیگ کی حنا ارشد کامیاب، الیکشن کمشنر نے دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیئے
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا، شام 5 بجے تک جاری رہی۔تمام 185 پولنگ سٹیشنوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ 78419 ووٹ لے کر کامیاب رہیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن ٰ40037 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے لیے کل رات سے ہی آر او آفس کے باہر کنٹینرز کی دیواریں بنا دی گئی تھیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سمبڑیال میں ہر جگہ پولنگ سٹیشنز...
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے حلقہ پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے صدر کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ۔حلقہ پی پی 52سیالکوٹ ضمنی انتخاب میں ووٹنگ کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس اور ووٹرز کو اسٹیشنز سے نکالا جارہا ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کے دھاندلی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی رہنما ان الزامات کو ثابت کرنے کیلئے ٹھوس شواہد کے ساتھ الیکشن کمیشن میں شکایت درج کریں۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے وضاحت کی کہ الیکشن کمیشن تمام شکایات کا فوری ازالہ کرے...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے۔ الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرتے ہوئے ضمنی الیکشن کا سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا۔ خیال رہے کہ ٹی ایل پی کے انٹراپارٹی ضمنی الیکشن 18 اپریل کو منعقد ہوئے تھے۔ حافظ محمد سعد رضوی ٹی ایل پی کے مرکزی امیر ہیں۔ Post Views: 4
پیپلز پارٹی کی ارکان اسمبلی کے اثاثے سامنے لانے کی مخالفت ، الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پیپلز پارٹی نے ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی اشاعت کی مخالفت کرتے ہوئے الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش کردی جس میں کہا گیا ہے کہ اثاثوں کی اشاعت کا تعین الیکشن کمیشن کے بجائے متعلقہ اسمبلی کا اسپیکر کرے گا۔تفصیلات کے مطابق اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے مالیاتی گوشواروں سے متعلق بڑی ترمیم سامنے آگئی، سیاست دانوں کے اثاثوں سے متعلق گوشواروں کی اشاعت کو مشروط کرنے پر غور جاری ہے۔پیپلزپارٹی الیکشن ایکٹ کی سیکشن 138میں اراکین پارلیمنٹ سے متعلق بڑی ترمیم لے آئی، پیپلز پارٹی نے سیکشن 138میں نیا پیراگراف شامل...
اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی اشاعت کی مخالفت کرتے ہوئے الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش کردی جس میں کہا گیا ہے کہ اثاثوں کی اشاعت کا تعین الیکشن کمیشن کے بجائے متعلقہ اسمبلی کا اسپیکر کرے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے مالیاتی گوشواروں سے متعلق بڑی ترمیم سامنے آگئی، سیاست دانوں کے اثاثوں سے متعلق گوشواروں کی اشاعت کو مشروط کرنے پر غور جاری ہے۔ پیپلزپارٹی الیکشن ایکٹ کی سیکشن 138میں اراکین پارلیمنٹ سے متعلق بڑی ترمیم لے آئی، پیپلز پارٹی نے سیکشن 138میں نیا پیراگراف شامل کرنے کی تجویز دیدی جوکہ شازیہ مری اور نوید قمر نے پیش کی ہے۔ مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی گوشواروں کی...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفیکیٹ شائع کر دیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ق کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اپریل کو ہوا تھا۔ چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر منتخب ہوئے تھے جبکہ چوہدری سالک حسین سینیر نائب صدر اور محمد طارق حسن پارٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔ Tagsپاکستان
الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ سٹیشن بنایا گیا، پیپلز پارٹی کے امیدوار نے 111 ووٹ حاصل کیے جبکہ 2 ووٹ مسترد ہوئے، ایم کیو ایم کی امیدوار کو 36 ووٹ ملے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر پیپلزپارٹی کے وقار مہدی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔ سندھ اسمبلی کے ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سب سے آخر میں ووٹ کاسٹ کیا۔ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ سٹیشن بنایا گیا، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی نے 111 ووٹ حاصل کیے جبکہ...
الیکشن کمیشن کے سرٹیفکیٹ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے صدر، چوہدری سالک سینئر نائب صدر اور طارق حسن سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق کے انٹراپارٹی الیکشن کا سرٹیفیکٹ شائع کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے سرٹیفکیٹ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے صدر، چوہدری سالک سینئر نائب صدر اور طارق حسن سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ ق کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اپریل کو ہوا تھا جس میں چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر اور طارق حسن بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔
— فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کرلیا۔الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفکیٹ بھی شائع کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کے مطابق مسلم لیگ (ق) کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اپریل کو ہوا تھا۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں چوہدری شجاعت حسین پارٹی صدر منتخب ہوئے۔سرٹیفکیٹ کے مطابق چوہدری سالک سینئر نائب صدر جبکہ طارق حسن سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔
مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کاسرٹیفکیٹ شائع کر دیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ق کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اپریل کو ہوا تھا۔چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر منتخب ہوئے تھے جبکہ چوہدری سالک حسین سینئر نائب صدر ،محمد طارق حسن پارٹی سیکریٹری جنرل اور ڈاکٹر امجد چیف آرگنائزر منتخب ہوئے تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter...
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی—فائل فوٹو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ عددی اعتبار سے آج کے سینیٹ الیکشن میں جیت پیپلز پارٹی کی ہو سکتی ہے۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے سینیٹ کی نشست کےلیے نگہت مرزا امیدوار ہیں، وہ پہلے بھی دو بار سینیٹ میں ایم کیو ایم کی نمائندگی کر چکی ہیں۔علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ شہری سندھ کی نمائندہ جماعت کے طور پر ہم نے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا، شہری سندھ کی آبادی پیپلز پارٹی کی حکومت سے نالاں ہے۔ سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا سلسلہ شروعپیپلز پارٹی...

پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط، انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے پر نوٹس لینے کی استدعا
پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط، انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے پر نوٹس لینے کی استدعا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سیالکوٹ ضمنی الیکشن، پاکستان پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے پر نوٹس لینے کی استدعا پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیاہے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سید میر حسین بخاری کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھجے گئے خط کے متن میں۔ کہا گیا ہے کہ تمام اداروں پر لازم ہے کہ وہ آئین پاکستان اور الیکشن ایکٹ کے تحت...
صوبائی کابینہ کا آن لائن اجلاس، صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں گیارہ اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کا آن لائن اجلاس، صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں گیارہ اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے، جن کا تعلق جماعت کی آئندہ تنظیمی پیش رفت سے تھا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے انٹرا پارٹی انتخابات مورخہ 17 و 18 مئی 2025ء، بروز ہفتہ و اتوار، لاہور میں منعقد ہوں گے۔ اس موقع پر صوبے بھر سے تمام ضلعی...
اسلام آباد: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوچے اور قائمہ کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہوجائے، اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لائی جائے، چار ماہ میں نئے الیکشن کرائے جائیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے میڈیا روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان مشکل میں ہے اور اس کی وجہ آئین پر عمل درآمد نہ ہونا ہے، اگر قومی سلامتی کانفرنس بلانی تھی تو پارلیمنٹ کے اراکین کو اعتماد میں لیا جاتا، الیکشن کے دن رات 23 کروڑ عوام کو ڈرایا، جن کی وجہ سے پاکستان کے یہ حالات ہیں اور یہ سب کو معلوم ہے۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ جس کرسی پر اسپیکر بیٹھتا ہے وہ پارلیمنٹ...
الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جے یو آئی کے امیدوار عثمان پرکانی کی درخواست مسترد کر دی اور پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کی رکنیت بحال کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 45 کوئٹہ کی ری پولنگ میں دھاندلی کے معاملے پر الیکشن ٹریبونل نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء علی مدد جتک کی رکنیت بحال کر دی۔ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 سے متعلق محفوظ شدہ آج فیصلہ سنا دیا۔ جس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار محمد عثمان پرکانی کی درخواست مسترد کر دی گئی اور پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کو کامیاب قرار دیا گیا۔ الیکشن...
الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے حلقہ ”پی بی 45“ کے ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کے امیدوار کی ری پولنگ کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست کو الیکشن ٹریبونل میں دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کے نتائج میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن بحال کردیا۔
فوٹو: فیس بک پیپلز پارٹی صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کو بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی کی ملاقات میں صدر زرداری نے کہا کہ وہ اور بلاول بھٹو زرداری خود پنجاب میں بیٹھیں گے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں دیر نہیں ہونی چاہیے، بلدیاتی الیکشن کا ہونا بہت ضروری ہے۔ صدر زرداری سے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئیصدر آصف زرداری کی لاہور میں اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ صدر زرداری نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، ہمیں بھر پور کامیابی حاصل کرنا ہوگی، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ آصف زرداری نے...
صدر زرداری نے پیپلزپارٹی پنجاب کے اراکین کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا حکم دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی کے پنجاب کے اراکین کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا حکم دے دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں انہیں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تیاری کا حکم دیا گیا ۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، ہمیں بھرپور کامیابی حاصل کرنا ہوگی جب کہ بلاول بھٹو اور میں خود پنجاب میں بیٹھوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ...
پی ٹی آئی سکندر سلطان راجا کی جگہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر سرگرم WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نئے چیف، ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر سرگرم ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق نئے چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو الک الگ خطوط لکھ دیے۔اپنے خط میں شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری...