الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے۔
الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرتے ہوئے ضمنی الیکشن کا سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا۔
خیال رہے کہ ٹی ایل پی کے انٹراپارٹی ضمنی الیکشن 18 اپریل کو منعقد ہوئے تھے۔ حافظ محمد سعد رضوی ٹی ایل پی کے مرکزی امیر ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹی ایل پی
پڑھیں:
معرکہ بنیان مرصوص: کانگریسی رہنما نے بھارت کی عبرتناک شکست تسلیم کر لی
آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی افواج کی تاریخی شکست پر بھارتی سیاست میں بھونچال اب بھی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو کم کرنے کے لیے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب
بھارت کی ذلت آمیز شکست پر کانگریسی ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے مودی اور بھارتی فوج پر تابڑ توڑ حملے کر دیے۔ مہنگی دفاعی خریداری اور بوسیدہ حکمت عملی پر کانگریس نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔
کانگریس کے ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے مودی کی جنگی سوچ کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سستے ڈرونز بھارت بھیجے، بھارت نے اربوں جھونک دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کو 5 ہزار ڈرونز دے کر بھارت کی کمزوری بے نقاب کر دی، مودی سرکار اربوں جھونکتی رہی۔
یہ بھی پڑھیں:آپریشن بنیان مرصوص: پاک فوج کی پٹھان کوٹ کو ٹارگٹ کرنے کی ویڈیو منظرعام پر
کانگریسی ایم ایل اے کے مطابق مودی سرکار نے 15 ہزار کے ڈرون گرانے کے لیے 15 لاکھ کا میزائل فائر کیا۔ مودی سرکار کی جنگی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام، 5 ہزار سستے پاکستانی ڈرونز کے سامنے بھارتی دفاع بےبس ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کم لاگت میں حملہ کیا، بھارت نے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بےدریغ ضائع کیا۔
کانگریسی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے تین سے چار رافیل طیارے تباہ کر دیے، مگر مودی سرکار کی مجرمانہ خاموشی بدستور برقرار ہے۔
کانگریسی رہنما وجے واڈیٹیوار نے مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ رافیل سودے پر نعرے تھے، اب نقصان چھپایا کیوں جا رہا ہے؟
دفاعی ماہرین کے مطابق مودی کی خود پسندی نے قومی سلامتی داؤ پر لگا دی، صرف مہنگے ہتھیار کافی نہیں، بھارتی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بُنیان مرصوص پاکستان چین ڈرون کانگریسی رہنما وجے واڈیٹیوار