بلوچستان کے ملازمین کا تنخواہیں نہ بڑھانے پر احتجاج کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اپنے بیان میں فیسرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں معقول اضافہ نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کی صورت میں بلوچستان کے سرکاری ملازمین نے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اپنے بیان میں آفیسرز ایسوسی ایشن کی ونگ محکمہ محنت و افرادی قوت یونٹ کے صدر محمد اعظم رئیسانی اور جنرل سیکرٹری خیر محمد رند نے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی نے عوام خصوصاً تنخواہ دار طبقے کا جینا حرام کر دیا ہے۔ چھوٹے ملازمین کا گزر بسر نہایت مشکل ہوتا جا رہا ہے اور نوبت گھروں میں فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک جانب پیسے نہ ہونے اور آئی ایم ایف کی شرائط پر تنخواہیں نہ بڑھانے کی بات کرتی ہے، مگر دوسری جانب پہلے سے مراعات یافتہ طبقہ، ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں متعدد بار اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ملازمین طبقہ جو مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، انکی تنخواہیں بڑھانے کا کہا جائے تو حکومت وقت آئی ایم ایف اور بجٹ نہ ہونے کے نام پر حیلے بہانوں سے کام لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں معقول اضافہ نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
افغانستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے ، سفارتی تعلقات بڑھانے کو تیار ہیں، اسحاق ڈار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے ، سفارتی تعلقات بڑھانے کو تیار ہیں۔
ایک سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان سے تعلقات میں بہتری کی تجویز چین نے دی تھی، 19 اپریل کے دورے میں بھی افغانستان سے کہا تھا اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے، اب اُن کی طرف سے مثبت پیش رفت ہورہی ہے۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اصولی طور پر افغانستان اور پاکستان نے ایک دوسرے کے ملک میں سفیر بھیجنے پراتفاق کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پیغام ہے کہ ’عزت اسی میں ہے کہ ہم سے صلح کرلے‘، پہلگام واقعے پر ہاتھ صاف نہ ہوتے تو تحقیقات کروانے کی پیشکش نہ کرتے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے گروپ میں نہ رہنے کا منصوبہ
مزید :