الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
الیکشن کمیشن کے سرٹیفکیٹ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے صدر، چوہدری سالک سینئر نائب صدر اور طارق حسن سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق کے انٹراپارٹی الیکشن کا سرٹیفیکٹ شائع کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے سرٹیفکیٹ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے صدر، چوہدری سالک سینئر نائب صدر اور طارق حسن سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ ق کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اپریل کو ہوا تھا جس میں چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر اور طارق حسن بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسلم لیگ ق کے الیکشن کمیشن
پڑھیں:
کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری
—فائل فوٹوالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کوئٹہ میں مقامی حکومتوں کے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پولنگ 28 دسمبر کو ہو گی۔
شہری یونین کونسل کی جنرل نشستوں پر الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 13 سے 17 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔