UrduPoint:
2026-07-24@04:06:40 GMT
الیشکن کمیشن نے پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی کو آزاد قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف اور کے ارکان اسمبلی کو آزاد قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کےحکم کی روشنی میں تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی پارٹی پوزیشن جاری کردی۔
الیکشن کمیشن نے فیصلہ سپریم کورٹ کے 25 اگست کے فیصلے کی روشی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین کو آزاد ظاہر کر دیا۔ فہرست میں سنی اتحاد کونسل کے ایک رکن کو ظاہر کیا گیا ہے۔ تمام اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشنز میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور نئی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب کیسے ہوگا؟ طریقہ کار منظر عام پر آگیا۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنا استعفیٰ گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کریں گے، گورنر استعفیٰ کی سمری پر 48 گھنٹوں میں دستخط کرکے استعفیٰ کی منظوری دیں گے۔استعفیٰ منظور ہونے پرخیبر پختونخوا کی کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی۔ استعفیٰ منظوری کے بعد پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی کی توثیق کی جائے گی ۔ نامزد وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے سپیکر کی جانب سے اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے گا۔اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے نامزد وزیراعلیٰ کو اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے 145 اراکین کے ایوان میں اکثریت کے لئے 73 اراکین کی حمایت درکار ہوگی، پی ٹی آئی کو 90 سے زائد اراکین کی اکثریت حاصل ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے الیکشن کمیشن اتحاد کونسل
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسف زئی نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انعام یوسف زئی نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی خیبر پی کے کو ارسال کردیا۔