پی پی 52 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے حلقہ پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے صدر کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ۔حلقہ پی پی 52سیالکوٹ ضمنی انتخاب میں ووٹنگ کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس اور ووٹرز کو اسٹیشنز سے نکالا جارہا ہے۔
صوبائی الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کے دھاندلی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی رہنما ان الزامات کو ثابت کرنے کیلئے ٹھوس شواہد کے ساتھ الیکشن کمیشن میں شکایت درج کریں۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے وضاحت کی کہ الیکشن کمیشن تمام شکایات کا فوری ازالہ کرے گا، انتظامیہ کی جانب سے مختلف پولنگ اسٹیشنز کو بند کرنے کی خبر سراسر جھوٹ ہے۔
ضلعی مانیٹرنگ آفیسر نے کہا کہ پی پی 52 سیالکوٹ کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ پر امن طریقے سے جاری رہی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن الزامات کو
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔