گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات، پنجاب پولیس ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
سٹی42: لاہور سمیت پنجاب بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرامز جاری ہیں جس کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ گرجا گھروں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
اہم ہدایات میں سپروائزری افسران خود سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ، حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری اور سنائپرز تعینات،ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورسز کو مؤثر پٹرولنگ کے لیے متحرک اور تعینات اہلکار مکمل الرٹ اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات شامل ہیں۔
خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور کسی بھی ممکنہ سیکیورٹی خدشے سے نمٹنے کے لیے پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔دعائیہ تقریبات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی ادارے مکمل مستعد ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 گرجا گھروں
پڑھیں:
پنجاب، دور دراز علاقوں میں گھر گھر بوتل بند پانی مہیا کرنے کا فیصلہ
فائل فوٹوپنجاب حکومت نے دور دراز علاقوں میں گھر گھر بوتل بند پانی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 11.5 لاکھ افراد کا علاج کیا گیا۔ پنجاب نے سرویکل کینسر ویکسی نیشن میں ریکارڈ قائم کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپیشل افراد کے گھروں تک پہنچ کر مدد کرنے اور دسمبر تک صوبے میں الیکٹرک بسیں چلانے کا حکم دیا ہے۔
اجلاس میں پنجاب بھر کے لیے الیکٹرک بس اسٹاپ کا یکساں ڈیزائن بھی منظور کرلیا گیا۔
علاوہ ازیں 31 دسمبر تک پنجاب کے 25 اضلاع میں واسا قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے میں 5 ہزار سے زائد بند فلٹریشن پلانٹ فعال کیے گئے ہیں۔ لاہور ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کا پہلا فیز 30 نومبر تک مکمل ہوگا۔ لاہور میں 4624 گلیوں کی تعمیر و بحالی مکمل کرلی گئی ہے۔
اجلاس میں نئی گلیوں میں توڑ پھوڑ پر سخت کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔