2025-12-03@15:11:24 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«گٹکے کی»:
طاہر عرف بوبی کے کارندے کی کھلے عام بوروں میں گٹکا ماوا فروخت کی ویڈیو موصول تھانہ عزیزآباد ایس ایچ او سے ڈیلر کے معاملات طے ’آؤ آؤ گٹکا ماوا لے لو‘ کی صدائیں (رپوٹ/ ایم جے کے )تھانہ عزیزآباد کیبن کے علاوہ اب زمین پر رکھے بوروں میں بھی گٹکے ماوے کی فروخت ہوگی، کراچی حلیم کے سامنے والی گلی میں طاہر عرف بوبی کے کارندے کی کھلے عام بوروں میں گٹکا ماوا فروخت کی ویڈیو موصول، تھانہ عزیزآباد ایس ایچ او سے ڈیلر طاہر عرف بوبی کے معاملات طے ہر طرف گٹکا ماوا کی سپلائی و فروخت جاری ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ عزیزآباد کی حدود میں اول نمبر سماج دشمن منشیات و گٹکا...
کریم آباد چورنگی سے ریلوے پھاٹک تک گٹکے ماوے کی فروخت جاری (کرائم رپورٹر؍ اسد رضا) راجو کے ماوے گٹکے نے علاقے میں دھوم مچا رکھی ہے علاقہ مکین سخت تشویش میں مبتلا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ گلبرگ حساس تھانوں میں شمار ہوتا ہے تھانہ گلبر کی حدود میں کریم آباد سے لے کر ریلوے پھٹک تک راجو نے گٹکے کی کمان سنبھال لی 25 سے زائد پان کے کیبن پر دھڑلے سے راجو کا گٹکا ماوا فروخت ہونے لگا علاقے میں پولیس نمائشی کارروائیاں کرتی ہے اس کے بعد گٹکا کارندے پھر کام شروع کر دیتے ہیں شہر میں ماوا گٹکے کے خلاف پابندی کے باوجود تو ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کچھ علاقوں میں ماوا گٹکا با اسانی فروخت...
انسان فطری طور پر ایک جاندار ہے، اسے زندہ رہنے کے لیے کھانا پینا بے حد ضروری ہے، لیکن قدرتی خوراک کے علاوہ اگر ہم سگریٹ، مین پڑی، گٹکے ،ماوا جیسی غیر ضروری غذائیں استعمال کریں گے تو ہماری صحت اور ساکھ ضرور متاثر ہوگی۔کچھ عرصہ پہلے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارہ پاکستان میں تیزی سے بڑھتے کینسر، بالخصوص منہ کے کینسر بارے ایک رپورٹ میں جو حقائق پیش کر رہا تھا وہ اس قدر ہولناک اور ہوش ربا تھے جنھیں سن کر انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ گٹکا، چھالیہ، ماوا اور مین پوری وغیرہ دراصل’’گٹکے‘‘ ہی کی مختلف اشکال ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں یہ ایک قسم کا مصالحہ ہے جو جوتری، لونگ، الائچی، پستہ، چونا، تیزاب، پسا...
شاکر عرف راجو نے پورے علاقے کا ٹھیکہ لے لیا دھڑلے سے ماوا گٹکا کی فروخت 20سے زائد پان کے کیبن میں فروخت جاری، متعلقہ پولیس خاموش تماشائی بن گئی کراچی پولیس شہر بھر کے تمام اضلاع میں ماوا گٹکا کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کا علاقہ تھانہ گلبرگ کی حدود ماوا گٹکا کی منڈی میں تبدیل۔ کریم آباد اسٹاپ سے ریلوے پھاٹک تک موسی کالونی کے تمام پان کے کیبن پر شاکر عرف راجو کے ماوا گٹکے کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ، اس کے علاوہ علاقے میں تمام غیر قانونی کام بھی بآسانی کیے جا رہے ہیں جن میں جوا سٹہ منشیات کی فروخت اور دیگر جرائم شامل ہیں ۔شاکر عرف...
— فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت کے آئینی بینچ سے گٹکے ماوے پر پابندی سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے لیے درخواست کی گئی۔ گٹکے، ماوے کی خریدو فروخت میں ملوث اہلکاروں کیخلاف رپورٹ طلبسندھ ہائیکورٹ نے گٹکے، ماوے کی خریدو فروخت میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی سے متعلق آئی جی سندھ سےرپورٹ طلب کرلی۔ درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود گٹکا، ماوا اور مین پوری کی خرید و فروخت جاری ہے۔عدالت نے درخواست قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔عدالت نے کہا کہ اگر کوئی مسئلہ ہے تو گٹکا ماوا فروخت...
سجاول(نمائندہ جسارت) انچارج سی آئی اے سجاول قربان علی قنبرانی کی ضلع سجاول کے شہر دڑو کے قریب گاؤں رٹا سومرو میں انٹی لیجنس بیس کی کامیاب کارروائی، گٹکا مٹیریل اور سفینہ گٹکا کی بڑی کھیپ پکڑ لی ہے۔ بین الصوبائی گٹکا سپلائر گروہ کے دو اہم کارندے بلال احمد خان اور عدنان احمد خان سکنہ کوئٹہ بلوچستان کو گٹکا مٹیریل و سفینہ گٹکے سے بھرے ڈمپر سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈمپر کی جامعہ تلاشی کے دوران 500 کٹے گٹکا سپاری اور 5 کٹے سفینہ گٹکا کے برآمدکیے گئے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ گٹکا سپاری اور سفینہ گٹکے کی مالیت 70 لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف...
مٹیاری(نمائندہ جسارت) مٹیاری ضلع اور دیگر شہروں میں مین پوری اور گھٹکا کا کاروبار عروج پر چل رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کاروبارپولیس سرپرستی میں جاری ہے ، حکام فوری نوٹس لیں ۔
