تھانہ گلبرگ کی حدود، ماوا گٹکے کی منڈی میں تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
شاکر عرف راجو نے پورے علاقے کا ٹھیکہ لے لیا دھڑلے سے ماوا گٹکا کی فروخت
20سے زائد پان کے کیبن میں فروخت جاری، متعلقہ پولیس خاموش تماشائی بن گئی
کراچی پولیس شہر بھر کے تمام اضلاع میں ماوا گٹکا کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کا علاقہ تھانہ گلبرگ کی حدود ماوا گٹکا کی منڈی میں تبدیل۔ کریم آباد اسٹاپ سے ریلوے پھاٹک تک موسی کالونی کے تمام پان کے کیبن پر شاکر عرف راجو کے ماوا گٹکے کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ، اس کے علاوہ علاقے میں تمام غیر قانونی کام بھی بآسانی کیے جا رہے ہیں جن میں جوا سٹہ منشیات کی فروخت اور دیگر جرائم شامل ہیں ۔شاکر عرف راجو متعلقہ پولیس کو بھاری نذرانہ ادا کرتا ہے جس کے باعث پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ تھانہ گلبرگ کی حدود میں شاکر عرف راجو کے تقریبا 20سے زائد پان کے کیبن ہیں جہاں ماوا گٹکا کی فروخت صبح شام جاری رہتی ہے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: شاکر عرف راجو ماوا گٹکا کی فروخت
پڑھیں:
۔3 روزہ کیچ کلچرل فیسٹیول میں 54 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کیچ میں تین روزہ”کیچ کلچرل فیسٹیول میں 54 لاکھ روپے کی ریکارڈ کتابیں فروخت ہوئیں۔کیچ کے ضلعی ہیڈکوارٹر تربت میں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام منعقدہ کلچرل فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔فیسٹیول میں ملک اور بلوچستان کے مختلف حصوں سے ادیبوں، دانشوروں، شعرا اور فنکاروں کے علاوہ بڑی تعداد میں مرد اور خواتین، طلبہ و طالبات اور دیگر شہریوں نے شرکت کی۔فیسٹیول میں ثقافتی اسٹالز کے علاوہ کشیدہ کاری، فن پاروں اور قدیم ورثہ کی نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا۔فیسٹیول انتظامیہ کے مطابق تین روزہ فیسٹیول کے دوران 54 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت ہوئیں جن میں زبان وادب، تاریخ، سائنس، جدید علوم اور شاعری کے مجموعے سمیت دیگر کتابیں شامل ہیں جبکہ تقریباً 26 لاکھ روپے کی فوڈ اسٹالز اور دیگر اشیافروخت ہوئیں۔شرکا نے فیسٹیول کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ثقافتی ایونٹ کے ذریعے اپنی خوبصورت ثقافت، شاندار تاریخ، قدیم تہذیب اور روایات کو زندہ رکھا۔