2025-05-15@10:37:20 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«ماوا گٹکا»:

    شاکر عرف راجو نے پورے علاقے کا ٹھیکہ لے لیا دھڑلے سے ماوا گٹکا کی فروخت 20سے زائد پان کے کیبن میں فروخت جاری، متعلقہ پولیس خاموش تماشائی بن گئی کراچی پولیس شہر بھر کے تمام اضلاع میں ماوا گٹکا کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کا علاقہ تھانہ گلبرگ کی حدود ماوا گٹکا کی منڈی میں تبدیل۔ کریم آباد اسٹاپ سے ریلوے پھاٹک تک موسی کالونی کے تمام پان کے کیبن پر شاکر عرف راجو کے ماوا گٹکے کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ، اس کے علاوہ علاقے میں تمام غیر قانونی کام بھی بآسانی کیے جا رہے ہیں جن میں جوا سٹہ منشیات کی فروخت اور دیگر جرائم شامل ہیں ۔شاکر عرف...
    — فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت کے آئینی بینچ سے گٹکے ماوے پر پابندی سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے لیے درخواست کی گئی۔ گٹکے، ماوے کی خریدو فروخت میں ملوث اہلکاروں کیخلاف رپورٹ طلبسندھ ہائیکورٹ نے گٹکے، ماوے کی خریدو فروخت میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی سے متعلق آئی جی سندھ سےرپورٹ طلب کرلی۔ درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود گٹکا، ماوا اور مین پوری کی خرید و فروخت جاری ہے۔عدالت نے درخواست قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔عدالت نے کہا کہ اگر کوئی مسئلہ ہے تو گٹکا ماوا فروخت...
      ایس ایچ او شریف آباد مہر یوسف کی سرپرستی ، گٹکا ڈیلر شان عرف نوا کے ماوا گٹکا کی فروخت جاری پولیس شان عرف نوا وقاص عرف وکی کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ، علاقہ مکین سراپا احتجاج ڈسٹرکٹ سینٹرل کا علاقہ شریف آباد غریب آباد ماوا گٹکا کی منڈی میں تبدیل، تفصیلات کے مطابق تھانہ شریف آباد کی حدود میں شان عرف نوا ایک بار پھر سرخیوں میں، شان عرف نوا کا گٹکا ماوا مبینہ پولیس سرپرستی میں شریف آباد غریب آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زور و شور سے دستیاب ہے ۔اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار ایس ایچ او شریف آباد مہر یوسف اور دیگر پولیس پارٹی سے...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر )شرافی گوٹھ پولیس نے گٹکا ماوا فروخت کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے خفیہ کاروائی کرتے ہوئے راڈو بیکری کے قریب سے گاڑی سمیت ملزم کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کی شناخت زہیر الدین کے نام سے ہوئی۔ملزم کے قبضے سے 144 کلو سے زائد تیار شدہ گٹکا ماوا اور 1 گاڑی برآمد ہوئی۔ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی گاڑی کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم گاڑی کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں گٹکا ماوا فروخت کرتا تھا۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کاآغاز کردیا گیا ہے۔
      ٭غریب آباد ریلوے پھاٹک اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گٹکا ماوا دستیاب ، شہری پریشان ٭شان عرف نوا کو گرفتار کر کے نو جوان نسل کو گٹکے سے نجات دلائی جائے، علاقہ مکینوں کا مطالبہ ( کرائم رپورٹر ) شہر قائد میں کراچی پولیس ماوا گٹکا ڈیلروں کے خلاف کاروائیاں بھی کر رہی ہے جبکہ فیکٹریاں اور کارخانے بھی سیل کیے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کے قائم کردہ ٹاسک فورس بھی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ وسری جانب ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ شریف آباد کی حدود میں شان عرف نوا نامی گٹکا ڈیلر بلا خوف و خطر شریف آباد کے حدود غریب آباد ریلوے پھٹک اور ملحقہ علاقوں میں گٹکا فروشی میں ملوث ہے۔...
    کراچی: شہر قائد میں گڈاپ ٹاؤن پولیس نے گٹکا ماوا بنانے والی ایک فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں گٹکا ماوا اور اس کی تیاری کے آلات برآمد کر لیے ہیں۔ ایس ایس پی ملیر، لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی کے مطابق، پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران گبول آباد کے قریب گٹکا ماوا کی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران، پولیس نے ایک ملزم عاقب کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے گٹکا ماوا تیار کرنے والی مشینیں، 50 کلو سے زائد تیار گٹکا ماوا، گٹکا ماوا میں استعمال ہونے والا کیمیکل، ایک جنریٹر، 2 ڈیجیٹل کانٹے، تمباکو، 15 کلو چھالیہ اور پیکنگ مٹیریل برآمد کیا۔ گٹکا ماوا کی فیکٹری سے...
    کراچی(پ ر)آل کراچی تاجر الائنس کے صدر و بانی عام آدمی پارٹی ایاز میمن موتی والا نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود گٹکا ماوا، مین پوری مافیا بے لگام ہیں سندھ بھر بالاخصوص کراچی میں یہ زہر سرے عام فیکٹریوں میں تیار ہورہا ہے اور فروخت ہورہا ہے جس سے نوجوا نسل تباہ ہورہی ہے۔ایاز میمن موتی والا نے کہا سندھ صوبے بھر میں مختلف اقسام کی نشہ آور اجزا کی فروخت میں نمایاں اضافہ دکھائی دیتا ہے جس میں گٹکا سرفہرست ہے۔ گٹکا ماوا کے استعمال سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں نوجوان طبقے کی ایک بڑی تعداد شامل ہے جنہیں کینسر جیسے موذی مرض کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی...
۱