ٹرمپ نے کیلیفورنیا میں خوفناک آتشزدگی کی مضحکہ خیز وجہ بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
اپنے مضحکہ خیز بیانات کی وجہ سے شہرت رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں لگنے والی آگ کی حیران کن وجہ بتادی۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے گورنر نیوزوم کو جنگل کی آگ کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔
نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ کیلیفورنیا کے گورنر نے کیلیفورنیا کے عوام کی پروا کرنے کے بجائے ایک مچھلی کو بچانے کی کوشش کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ کیلیفورنیا کے گورنر نے لاس اینجلس کی آگ بجھانے کے لیے کم پانی دے کر سمیلٹ نامی مچھلی کی حفاظت کرنے کی کوشش کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گورنر نیوزوم نے پانی کی بحالی کے اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا اگر کیلیفورنیا میں بہنے کے لیے مزید پانی پمپ ہو جاتا تو اتنی تباہی نہ ہوتی۔
نومنتخب امریکی صدر نے کیلیفورنیا کے گورنر نیوزوم پر زور دیا کہ وہ کیلیفورنیا میں پانی کو پمپ کرنے کی اجاز دیدیں تاکہ آگ سے ہونے والے نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔