وزیراعلی سندھ سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، وہ 2029ء تک وزیراعلی رہیں گے، ناصر شاہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے کراچی کی سڑکیں بہتر کرنے کے احکامات دیئے ہیں اور کہا ہے کہ پرامید ہیں کراچی سے سکھر تک موٹروے بنایا جائے گا اور یہ منصوبہ پی ایس ڈی پی میں شامل ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر توانائی، منصوبہ بندی اور ترقیات ناصر حسین شاہ نے وزیر اعلی مراد علی شاہ کی تبدیلی کی افواہوں کے حوالے سے وضاحت کردی ہے۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور مراد علی شاہ 2029ء تک وزیر اعلی سندھ رہیں گے۔ کراچی کے مقامی مال میں سرتیون سنگ کرافٹس نماش کی افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، گیس کی لوڈ شیڈنگ اور بندش کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم نے یقین دہانی کروای ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بہتری آئی ہے اور مزید بہتری کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی سندھ نے کراچی کی سڑکیں بہتر کرنے کے احکامات دیئے ہیں اور کہا ہے کہ پرامید ہیں کراچی سے سکھر تک موٹروے بنایا جائے گا اور یہ منصوبہ پی ایس ڈی پی میں شامل ہونا چاہیئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر اعلی سندھ نے کہا
پڑھیں:
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے ملاقات
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیاوزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امریکی ناظم الامور سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ہم نے متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کی اور انہیں مالکانہ حقوق دیے ہیں۔
ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ سے امریکا کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں امریکی قونصل جنرل، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری اور دیگر موجود تھے۔
ملاقات میں امریکا اور سندھ حکومت کے باہمی تعاون، ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات پر گفتگو ہوئی، اس دوران ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات،دو طرفہ امور پر تبادلۂ خیال بھی ہوا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل...
وزیرِ اعلیٰ سندھ اور امریکی ناظم الامور کے درمیان گفتگو میں زرعی ترقی، جدید زرعی ٹیکنالوجی، تعلیم، صحت اور سرمایہ کاری پر بھی بات چیت ہوئی۔
ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور گھروں کی تعمیر پر بھی تبادلۂ کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے متاثرینِ سیلاب کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کی اور انہیں مالکانہ حقوق دبے۔
امریکی ناظم الامور نے سندھ حکومت کی ترقیاتی کاوشوں پراظہارِ اطمینان کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے امریکی حکومت کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔
یہ ملاقات خوش گوار ماحول میں ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔